NEET کے امتحان میں دھاندلی کی ڈور اب گجرات سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ گجرات کے پنچ محل ضلع کے گودھرا قصبے میں جلرام اسکول کے اسکول پرنسپل سمیت پانچ افراد کو مبینہ طور پر NEET-UG امتحان میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ امتحان 5 مئی کو منعقد ہوا تھا۔ پولیس نے اسے پے فار پاس کا نام دیا ہے یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب NEET UG امتحان میں دھاندلی اور پیپر لیک ہونے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے لے کر مودی حکومت کے ہر لیڈر تک وہ اس بات پر بضد ہیں کہ نہ تو NEET امتحان کا پیپر لیک ہوا ہے اور نہ ہی کوئی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) بھی دھاندلی کی مسلسل تردید کر رہی ہے۔
گجرات میں گرفتار ملزمان میں اسکول ٹیچر تشار بھٹ، ایجوکیشن کنسلٹنسی فرم رائے اوورسیز کے پرشورام رائے اور اسکول کے پرنسپل پرشوتم شرما شامل ہیں۔ لیکن پرشوتم شرما کو اس کیس کا کنگ پن بتایا گیا ہے۔
گودھرا سٹی کے ایس پی ہمانشو سولنکی نے کہا کہ پنچ محل ضلع کلکٹر کو سب سے پہلے اس معاملے کی جانکاری ملی۔ جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ ایس پی نے کہا، “ضلع تعلیم افسر موقع پر پہنچے اور بھٹ کا فون چیک کرنے کے بعد 30 طلباء کی فہرست ملی۔ افسران نے اس کی کار سے 7 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کئے۔
اسکول کے پرنسپل اور ٹیچر کی گرفتاری کے بعد، پولیس نے رائے کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے آٹھ خالی چیک اور 2.30 کروڑ روپے کے چیکس کا ایک سیٹ ضبط کرلیا۔ ایس پی نے کہا کہ بہت سے چیکوں پر ان والدین کے دستخط تھے جن کے بچے جلارام اسکول میں NEET-UG امتحان میں شامل ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق، رائے نے NEET کے امتحان میں شرکت کرنے والے طالب علموں کا تعارف بھٹ سے کرایا، جو اسکول میں فزکس کے استاد تھے اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعہ مقرر کردہ امتحان کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تھے۔ یعنی جس شخص کو این ٹی اے نے امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی تھی وہ اس مبینہ دھاندلی میں ملوث تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ پرشوتم شرما اور تشار بھٹ نے NEET کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی تھی کہ ان دونوں کو NEET میں 100% نمبر ملے ہیں۔









