اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تشویش کی بات:اٹھارویں لوک سبھا میں مسلمان ارکان پارلیامنٹ کی حصے داری چھ دہائیوں میں سب سے کم

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
85
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: چار  جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے ساتھ ہی اٹھارویں لوک سبھا کے ممبران پارلیامنٹ کی تصویر بھی واضح ہو گئی ہے۔ تاہم ، اس بار لوک سبھا میں مسلم ارکان پارلیامنٹ کی حصے داری  گزشتہ چھ دہائیوں میں سب سے کم دیکھنے کو ملی ہے۔
دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، موجودہ ارکان پارلیامنٹ میں مسلم ارکان کی تعداد پانچ فیصد سے بھی کم ہے، حالانکہ ملک کی کل آبادی  میں اس کمیونٹی کی آبادی 15 فیصد سے زیادہ ہے۔
مجموعی طور پر دیکھیں تو اس وقت لوک سبھا میں کل 24 مسلم ممبران پارلیامنٹ (4.4 فیصد) ہیں۔ اس بار حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے مسلم ممبران پارلیامنٹ کی حصہ داری میں اضافہ ہوا ہے لیکن لوک سبھا میں مسلم ممبران پارلیامنٹ کی کل تعداد میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔
اس بار، 2024 کے انتخابی نتائج میں سب سے بڑی پارٹی بنی – بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پاس فی الحال مسلم کمیونٹی کا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔
تاریخ کی بات کریں تو 1990 کی دہائی میں لوک سبھا میں مسلم ممبران پارلیامنٹ کی حصے داری میں گراوٹ بی جے پی کے عروج کے ساتھ  ہی شروع ہوئی تھی۔ تب بی جے پی ممبران پارلیامنٹ کی تعداد  10ویں لوک سبھا (1991-96) میں پہلی بار 100 کا ہندسہ عبور کر گئی تھی۔
اسی  کی دہائی میں لوک سبھا میں مسلمانوں کی حصے داری  سب سے زیادہ تھی
لوک سبھا میں مسلمانوں کی حصے داری 1980 کی دہائی میں سب سے زیادہ 8.3 فیصد تھی۔ اس وقت ساتویں (1980-84) اور 8ویں (1984-89) لوک سبھا کے دوران کانگریس اقتدار میں تھی۔
پھر مسلم ارکان پارلیامنٹ کی تعداد میں گراوٹ  کے بعد 14ویں لوک سبھا (2004-09) میں متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے پہلے دور حکومت میں مسلم ارکان پارلیامنٹ کی تعداد میں پھر اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 7 فیصد ہوگئی۔ اس وقت ایوان میں بی جے پی ممبران پارلیامنٹ کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔
موجودہ لوک سبھا سمیت پچھلی چار لوک سبھا کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یو پی اے کے دوسرے دور میں 4.8 فیصد مسلم ممبران پارلیامنٹ تھے، وہیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے پہلے دور میں ان کی تعداد کم ہو کر 4.7 فیصد ہوگئی۔
سال 2019 میں، این ڈی اے 2 میں یہ دوبارہ بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی، لیکن این ڈی اے 3 میں یہ تعداد گھٹ کر 4.4 فیصد رہ گئی۔
کانگریس پارٹی میں سب سے زیادہ مسلم ممبران پارلیامنٹ ہیں
اس وقت کانگریس پارٹی سات مسلم ارکان پارلیامنٹ کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے جو کہ کانگریس کے کل ارکان پارلیامنٹ کا 7 فیصد ہے۔
آٹھویں لوک سبھا (1984-89) کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس میں مسلم ارکان پارلیامنٹ کی حصہ داری 7 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں لوک سبھا (1977-89) میں یہ حصے داری تقریباً 7.5 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد سے، سترہویں لوک سبھا (2019-2024) میں حصے داری تیزی سے اور مستقل طور پر 1.1 فیصد تک گر گئی۔کانگریس کے بعد آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) بالترتیب پانچ اور چار مسلم ارکان پارلیامنٹ کے ساتھ فہرست میں ہیں۔ایس پی کے 11 فیصد ایم پی مسلمان  ہیں اور 17 فیصد ترنمول کے ہیں۔ دیگر مسلم ارکان پارلیامنٹ میں انڈین یونین مسلم لیگ سے تین، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس سے دو، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سے ایک اور دو آزاد ارکان شامل ہیں۔
آسام اور کیرالہ میں مسلم ارکان پارلیامنٹ کی حصے داری  کم
تازہ ترین لوک سبھا میں مسلم ممبران پارلیامنٹ کی کم تعداد کے پیچھے بنیادی وجہ آسام اور کیرالہ میں مسلم ممبران پارلیامنٹ کی حصے داری  میں زبردست گراوٹ ہے۔ اس بار آسام میں ان کی حصے داری 14 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد رہ گئی ہے۔ جبکہ کیرالہ میں یہ 19 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ گئی ہے۔
اتر پردیش میں بھی، 2024 میں ‘انڈیا’ اتحاد کے سب سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے باوجود، ریاست میں مسلم ممبران پارلیامنٹ کی حصے داری گزشتہ لوک سبھا کے 8 فیصد سے کم ہو کر 2024 میں 6 فیصد ہو گئی ہے۔
مجموعی طور پر، موجودہ پارلیامنٹ میں صرف دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کم از کم ایک مسلم رکن منتخب ہوکر آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، منی پور، میگھالیہ، میزورم، سکم اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں نے کبھی بھی مسلم ممبران پارلیامنٹ کا انتخاب نہیں کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN