ممبئی:شیوسینا کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بدھ کو ٹھاکرے دھڑے کی جانب سے ممبئی کے شانموکھانند آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ادھو ٹھاکرے نے لوک سبھا انتخابات میں 9 سیٹیں جیتنے پر ہر مذہب کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’آپ سب نے مجھے ووٹ دیا… میں صفر ہوں… یہ ساری جیت آپ کی ہے۔‘‘ ادھو ٹھاکرے نے این ڈی اے کے ساتھ جانے کی بات کو مکمل طور پر خارج کردیا ہے۔ ادھو گروپ کے این ڈی اے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر، ادھو ٹھاکرے نے کہا، "بی جے پی والے ہمارے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ سازش کے تحت بی جے پی کہہ رہی ہے کہ شیوسینا دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہو جائے گی۔ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے” پروگرام میں ٹھاکرے دھڑے کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی اور شندے دھڑے پر سخت تنقید کی۔ حال ہی میں ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہوئے۔ اس الیکشن میں ٹھاکرے دھڑے کے 21 سیٹوں پر الیکشن لڑا اور نو (9)پرکامیابی حاصل کی۔ کچھ جگہوں پر ٹھاکرے گروپ کے امیدوار چھوٹے فرق سے ہار گئے۔ لہذا، یوم تاسیس کے پروگرام میں، نو منتخب 9 اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ، ادھو ٹھاکرے نے شکست خوردہ اراکین کوبھی اعزاز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نہیں چلے گی اور ان کے شکست خوردہ "جنگجو-ایم پیز” وسط مدتی انتخابات میں بھی جیتیں گے۔
ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وسط مدتی انتخابات ہو سکتے ہیں… اس حکومت کو گر جانا چاہیے۔ ہم اگھاڑی کی حکومت بنائیں گے۔ شیوسینا پیچھے سے نہیں آگے سے حملہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں چاہتا ہوں کہ حکومت گر جائے اور انتخابات ہوں تاکہ ہم ہندوستان میں مخلوط حکومت بنا سکیں… میں مودی جی کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آج سے ہی اسمبلی انتخابات کی مہم شروع کریں۔ یہ الیکشن آپ کےاور میرے درمیان ہوگا۔ میں پی ایم مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ آندھرا پردیش جائیں اور کہیں کہ چندرا بابو نائیڈو نے اپنے منشور میں جو کچھ کہا ہے، وہ اسے پورا کریں گے۔









