مرکزی حکومت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) سے پوچھنے کے بعد اب CSIR-UGC NET امتحان ملتوی کر دیا ہے۔ حکومت کا یہ حکم یو جی سی نیٹ امتحان کی منسوخی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت بعد آیا ہے۔ CSIR-UGC NET کا امتحان 25 سے 27 جون تک ہونا تھا۔ لیکن اس امتحان کو ملتوی کرنے کے لیے ایک عجیب دلیل دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ قدم ڈارک ویب پر امتحانی پیپر لیک ہونے کے خوف سے اٹھایا ہے۔ یعنی ابھی پیپر لیک نہیں ہوا بلکہ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے-
اس امتحان کے ملتوی ہونے کے درمیان یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہونے والا ہے۔ کانگریس کے راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں نے اس سیشن میں پیپر لیک کا مسئلہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے جمعہ کو پیپر لیکس کے خلاف ایک نیا قانون بھی نافذ کر دیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، CSIR UGC امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے مسلسل میٹنگوں کے بعد کیا ہے۔ اس میٹنگ میں یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار اور کابینہ سکریٹری راجیو گوبا بھی موجود تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک طرح سے حکومت نے جمعہ کو دو فیصلے لیے۔ ایک فیصلہ نئے اینٹی پیپر لیک قانون کو مطلع کرنے کا لیا گیا اور دوسرا فیصلہ CSIR UGC NET امتحان کو عجیب و غریب دلائل کے ساتھ ملتوی کرنےکا اعلان کردیا
25 سے 27 جون تک CSIR-UGC NET کے لیے تقریباً 2 لاکھ امیدواروں کو حاضر ہونا تھا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق، وزیر تعلیم کو جمعہ کو ایک میسجنگ ایپ پر گردش کرنے والے کچھ پیغامات کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا کہ CSIR-UGC NET کا پیپر لیک ہو گیا ہے۔ تاہم، وزارت تعلیم کو اس سلسلے میں وزارت داخلہ یا I4C (MHA سینٹر ٹو فائٹ سائبر کرائم) سے کوئی ان پٹ نہیں ملا تھا۔ جب UGC-NET کے بارے میں اس طرح کا ان پٹ موصول ہوا تو اسے منسوخ کر دیا گیا۔ تاہم، اب NTA سے کہا گیا ہے کہ وہ CSIR UGC NET کے لیے ایک نیا سوالنامہ تیار کرے اور امتحان کا انعقاد کرے۔
وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد CSIR UGC NET امتحان کو ملتوی کر دیا گیا۔ لیکن نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے اس امتحان کو ملتوی کرنے کی کوئی اور وجہ بتائی ہے۔ جمعہ کی رات ایک عوامی نوٹس میں، اس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ CSIR UGC NET کا امتحان ناگزیر حالات کے ساتھ ساتھ "لاجسٹک مسائل” کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔









