اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چھتیس گڑھ ماب لنچنگ کےشکار نوجوانوں  کے اہل خانہ کی جمعیتہ کے جنرل سکریٹری سے ملاقات،انصاف کی گہار

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ۲۲؍ جون: چھتیس گڑھ میں وحشیانہ ماب لنچنگ کے شکار مغربی یوپی کے تین مسلم نوجوان گڈو عرف تحسین ساکن بنت ضلع شاملی، چاند میاں اور صدام قریشی ساکن لکھنوتی گنگوہ ضلع سہارن پور کے اہل خانہ آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر نئی دہلی پہنچے اور وہاں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی سے ملاقات کی اور جمعیۃ سے انصاف کی فراہمی میں مدد کی گزارش کی۔ واضح ہو کہ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود مجرموں کی اب تک گرفتاری نہیں ہوئی ہے، جب کہ ان تینوں نوجوانوں کو ملک دشمن عناصر کی ایک بھیڑ نے 6-7 جون کی رات راجدھانی رائے پور سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ارنگ میں ایک ندی کی پل پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ گڈو عرف تحسین کے چار چھوٹے بچے ہیں، چاند میاں کی صر ف چھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی جب کہ صدام قریشی کی شادی ہونے والی تھی ۔
مختصراً پورا واقعہ یہ ہے کہ کچھ مویشیوں کے تاجروں نے مہاسامند کے ایک گاؤں سے بھینسیں خریدی تھیں، جو اڈیشہ لے جائی جا رہی تھیں۔ تینوں ڈرائیور مسلم برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ مبینہ طور پر گئو رکشکوں کی تنظیم نے ان کا تعاقب کیا۔ انھوں نے گاڑی کو روکنے کے لئے پہلے مہاندی پل پر کیلیں بچھا رکھی تھیں۔ پولیس کو پل پر بڑی تعداد میں کیلیں ملی ہیں۔ بھینسوں سے بھری ہوئی ٹرک کے ٹائر پھٹنے اور رکنے کے بعد 15 افراد کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کیا۔ تینوں کو مارنے کے بعد، حملہ آوروں نے چاند میاں اور گڈو خاں کو پل کے نیچے بہنے والی خشک ندی کی چٹان پر پھینک دیا، جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہو گئی۔ صدام کی حالت نازک تھی اور اس نے رائے پور کے ایک نجی اسپتال میں دو ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑدیا۔پولیس نے ٹرک سے 24 بھینسیں برآمد کی ہیں اور نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 304، 307 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ گوکہ اب ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، لیکن ہنوز کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
دفتر جمعیۃعلماء ہند میںجمعیۃ علماء باغپت کے ناظم مولانا محمد قاسم کی قیادت میں اہل خانہ گڈو عرف تحسین کے بھائی ذیشان، صدام قریشی کے چچا محمد کوثر اور چاند میاں کے والد محمد نوشاد ، محمد طاہر وغیرہم نے مکمل صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا غیور احمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ، مفتی ذاکر قاسمی وغیرہ بھی موجود تھے ۔ فوری طو ر پر ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے رائے پور چھتیس گڑھ کے مقامی پولس افسران سے فون پر بات کی اورجلد گرفتاری اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ واضح ہو کہ اس واقعے کے پیش آنے کے بعد ہی جمعیۃ علماء ہندکے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی طرف سے ریاست کے وزیر اعلی کو خط لکھ کر سخت کارروائی اور معقول معاوضہ کامطالبہ کیا گیا تھا۔ حال میں مولانا مدنی نے اپنے  ایک بیان میں ماب لنچنگ کو ہندستان کے ماتھے پر داغ سے تعبیر کیاتھا۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ملک دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ اس واقعہ میں مہاسامند کے ایک گاؤں سے بھینسیں خریدی گئی تھیں۔ مسلم ڈرائیور ان بھینسوں کو لے جا رہے تھے۔ یہ مویشی خریدنے کا صاف کاروبار ہے۔ اس کے باوجود ان اقلیتی برادری کے تاجروں کو گائے کے اسمگلر کے طور پر بدنام کیا جا رہا ہے۔دوسری حقیقت یہ ہے کہ حملہ آور لمبی دوری سے اور کافی وقت تک ٹرک کا پیچھا کر رہے تھے۔ اگر انہیں گائے کی اسمگلنگ کا شبہ تھا تو انھوں نے پولیس کو مطلع کرنے کے بجائے قانون کو اپنے ہاتھوں میں کیوں لیا؟چونکہ حملہ آور بھیڑکا قتل کرنا ہی منصوبہ تھا، اس لیے اسے غیر ارادی قتل نہیں کہا جاسکتا جیسا کہ پولیس نے مقدمہ میں درج کیا ہے۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ اس خوفناک فرقہ وارانہ واقعہ پر ریاستی سرکار کی خاموشی اور حکومت کی بے عملی واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ وہ چھتیس گڑھ او رملک کو انارکی کی تاریکی میں دھکیلنے سے روکنے میں کوئی دل چسپی نہیں رکھتی (سورس:پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN