اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اکھلیش نے اشاروں اشاروں میں اسپیکر کو آئینہ دکھایا،پرانے فیصلے یاد دلائے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
168
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور قنوج سے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے بڑے مضبوط انداز اور سلجھے ہوئے لہجہ میں  اوم برلا کو لوک سبھا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اور اشاروں اشاروں میں بہت کچھ کہہ گئے -انہوں نے اپنے پہلے تخاطب میں برلا کے پرانے فیصلے یاد کئے اور امید ظاہر کی کہ ناخوشگوار اقدامات کو دوہرایا نہیں جائے گا-انہوں نے اوم برلا کو دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ جس عہدے پر فائز ہیں اس سے کئی شاندار روایتیں وابستہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ بلا کسی امتیاز کے آگے بڑھے گا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ کا ہمیشہ اپوزیشن پر کنٹرول ہوتا ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ حکمراں پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ پر بھی آپ  کا کنٹرول رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ چیف جسٹس کی طرح بیٹھے ہیں، مجھے امید ہے کہ کسی کی آواز نہیں دبائی جائے گی اور کسی کو معطل کرنے جیسا  کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ کے اشارے پر ایوان چلنا چاہئے اور اس کے برعکس نہیں ہونا چاہئے۔ ہم آپ کے ہر جائز فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں آپ کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ میں پہلی بار اس نئے ایوان میں آیا ہوں، میں نے سوچا کہ آپ کی کرسی بہت اونچی ہوگی۔ کیونکہ میں جس ایوان کو چھوڑ کر آیا ہوں وہاں کرسی بہت اونچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے ایوان میں پتھر تو ہیں لیکن دیوار میں کچھ سیمنٹ ابھی بھی لگا ہے۔ قنوج کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم آپ کے تمام منصفانہ فیصلوں کے ساتھ رہیں گے مگر یہ امید بھی کرتے ہیں کہ صرف اپوزیشن کو ہی کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس 5 سال کا تجربہ ہے۔ اب آپ دوبارہ سپیکر منتخب ہو گئے ہیں، میں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے آپ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026

جولائی 12, 2026

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist