اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا محمود مدنی کو جمعیتہ کا تا حیات صدر رہنا چاہئیے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
51
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:پروفیسر اختر الواسع

جمعیت علمائے ہند جو ۱۹۱۹ میں قائم ہوئی تھی او ر اب تقریباً ۱۰۵ سال کا سفر طے کر چکی ہے، اس نے اس ۱۰۰ سال سے زائد عرصے میں تحریک آزادی، اسلامی روایات کی بقا ، اسلامی عائلی قوانین کے تحفظ اور اپنے تعلیمی بورڈ کے ذریعے مسلمان نوجوان لڑکے لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے غیر معمولی نوعیت کے کام کیے ہیں اور مولانا محمود مدنی کی قیادت میں اس میں دینی علوم کے فارغین کے لیے جدید علوم کے حصول کے لیے بھی این آئی او ایس سے اشتراک باہمی کے ذریعے نیا اہتمام کیا ہےتاکہ دینی علوم کے طلبہ جب فارغ ہو کر مدرسوں سے نکلیں تو ان کے ایک ہاتھ میں سند فضیلت ہو اور دوسرے میں سرکار کی منظور شدہ سرٹیفیکیٹ۔ آزاد ہندوستان میں جمعیت علمائے ہند نے جس طرح فرقہ پرستی سے مقابلہ کیا ہے اور فسادات میں اس کی قیادت میں فائر بریگیڈ کا رول انجام دیا ہے، وہ بھی قابل ستائش ہے۔
آج کے اخبار میں یہ خبر پڑھ کر بہت تشویش لاحق ہوئی کہ جمعیت کے عہدے داروں کو دو مدت کار تک کا ہی موقع دیا جائے گا۔مجھے اصولی طور پر اس تجویز سے عام سیاسی، سماجی تنظیموں کے لیے کوئی نامناسب بات نہیں لگتی ہےلیکن جمعیت علمائے ہند کے ماضی کے رول اور مستقبل کے چیلنجز کے لیے جو اس ملک میں مسلمانوں کو درپیش آ سکے ہیں ،یہ تجویزپوری طرح سے مناسب نہیں لگتی ہے۔ میری رائے میں جمعیت علمائے ہند کے صدر کا منصب ایک شخص کے لیے تاحیات مختص ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر موجود ہ دور میں مولانا سید محمود اسعد مدنی جس طرح سے قوم کی قیادت کر رہے ہیں، ان کی زیر قیادت جمعیت علمائے ہند نے جس طرح رفاہی، فلاحی اور دفاعی اقدامات کیے ہیں وہ غیرمعمولی ہیںاور اس لیے مولانا سید محمود اسعد مدنی کو جمعیت علمائے ہند کا تاحیات صدر رہنا چاہیے۔ بقیہ جو مجلس عاملہ کے ممبران ہیں ان کے لیے دو مدت کار صحیح ہیںاور وہ بھی دو مدت کار پوری ہونے کے بعد فصل کے ساتھ بعد ازاں دو بارہ جمعیت علمائے ہند کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب کیے جا سکتے ہیں۔ جہاں تک ناظم عمومی اور دیگر عہدے داروں کا سوال ہے، اس کا اختیار صدر عالی قدر کے پاس ہونا چاہیےکہ وہ جس کو چاہے اس منصب پر   اپنی صواب دید کے مطابق مجلس عاملہ کے ممبران میں سے نامزد کر سکے۔
مجلس عاملہ کے مجوزہ اجلاس میں بقیہ موضوعات پر مناسب فیصلے کیے جا سکتے ہیںاور ان میں کسی طرح کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جمعیت علمائے ہند نے دو مدت کار تک لوگوں کی وابستگی کی تجویز اس لیے پیش کرنے کا پروگرام بنایا ہو کیوں کہ مخالفین جمعیت کی کارکردگی اور اس کے ایک خاندان تک محدود ہو جانے پر تنقید کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مفتی کفایت اللہ، مولانا احمد سعید، مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن، شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی یا مولانا سید اسعد مدنی ایک ہی خاندان کے لوگ نہیں تھے۔ ان سب نے اپنے جذبۂ صادق ، اولوالعزمی اور حوصلہ مندی سے جمعیت علمائے ہند کے سفر کو آگے بڑھایا اور اس کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ان میں سے کون سا ایسا بزرگ ہے جس کے انداز کارگردگی پر تنقید نہ ہوئی ہولیکن تمام تنقیدوں اور نقطہ چینی کے باوجود ان کے پائے استقامت میں کبھی لرزش نہیں آئی۔ اس لیے ہماری یہ مؤدبانہ درخواست ہے کہ جمعیت علمائے ہند کو اپنے سو سال سے زائد سفر میں اس موڑ پر کوئی ایسا فیصلہ نہیں لیناچاہیے جو کہ اس کے لیے آگے نئے مسائل کھڑے کر دے۔  
(مضمون نگار جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر ایمریٹس شعبۂ اسلامک اسٹڈیز ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN