اناؤ ضلع میں بدھ کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں ایک بس اور ایک ٹینکر میں تصادم ہوا۔ معلومات کے مطابق لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر بہار کے شیو گڑھ سے دہلی جا رہی ایک سلیپر بس بیہتا مجاور تھانہ علاقے میں ہوائی پٹی پر ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ بس اور ٹینکر دونوں کے پراخچے اڑگئے بتایا جاتا ہے کہ ٹکر کے بعد بس کئی بار پلٹی اور پھر دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی-اطلاع کے مطابق حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے









