اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی سرکار کی ایک ماہ کی کارکردگی پر کانگریس کی سخت تنقید،ماب لنچنگ کا تذکرہ تک نہیں

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
214
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(آر کے بیورو)
نوتشکیل مودی حکومت کےایک ماہ مکمل ہو گئے اور اس موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کارڈ میں کم وبیش تمام مسائل کا تذکرہ ہے مگر اس دوران اقلیتوں کے خلاف بڑھتے مظالم اور خاص طور سے ماب لنچنگ کی باڑھ کا کوئی تذکرہ نہیں اس کا صاف مطلب ہے کہ کانگریس ہو یا کوئی اور نام نہاد سیکولر پارٹی ان کے یہاں مسلمان نام کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے ،اس کی اہمیت بس ایک ووٹر کے علاوہ کچھ نہیں -یہ برسبیل تذکرہ ہے تاکہ ہم آنکھیں کھلی رکھیں اور صرف این ڈی اے سرکار ہی نہیں بلکہ جن پارٹیوں کو جھولا بھر کر ووٹ دیا ہے ان کی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں اور ان سے یہ بھی مطالبہ کریں کہ اپنا رپورٹ کارڈ بھی وقتا فوقتا پیش کرتے رہیں -یہ رپورٹ کارڈ دیکھیں جو کانگریس کے نیوز ہورٹل قومی آواز نے شائع کیا ہے  اور خود جانچ کریں کہ کن مسائل کا احاطہ کیا ہے اور آپ کے مسائل کہاں ہیں
“اس رپورٹ کارڈ میں مودی حکومت کی کئی ناکامیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے پارٹی ترجمان سپریا شرینیت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مودی حکومت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیش آئے واقعات اور ملک کے موجودہ حالات پر سرسری گفتگو کی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ مودی حکومت کی 13 ناکامیوں کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی کے ایک مہینے کا رپورٹ کارڈ– 1. جموں و کشمیر میں 3 دہشت گردانہ حملوں میں 8 فوجی اور 10 شہری شہید ہو گئے، 2. جلپائی گوڑی میں دردناک ریل حادثہ، 3. نیٹ-یوجی میں دھاندلی، پیپر لیک، 4. یو جی سی نیٹ پیپر لیک، 5. سی ایس آئی آر نیٹ امتحان ملتوی، 6. نیٹ-پی جی امتحان ملتوی، 7. آٹا، دال، دودھ مہنگا ہوا، 8. ٹول ٹیکس 15 فیصد بڑھا، 9. سی این جی کی قیمت بڑھی، 10. روپیہ میں تاریخی گراوٹ، 11. ایف ڈی آئی 43 فیصد نیچے، 12. بے روزگاری نے 8 ماہ کا ریکارڈ توڑا، 13. منی پور اب بھی جل رہا ہے… لیکن نریندر مودی کو فرق نہیں پڑتا۔‘
ویڈیو میں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت انہی ناکامیوں پر مختصر رد عمل ظاہر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ وہ ویڈیو میں کہتی ہیں ’’آج ٹھیک ایک ماہ ہو گیا نریندر مودی کی حکومت بنے۔ اس ایک ماہ میں کیا ہوا؟ اس ایک ماہ میں جموں و کشمیر میں ایک نہیں، دو نہیں… چار دہشت گردانہ تصادم میں 8 ہمارے جانباز اور 10 ہمارے لوگ شہید ہو گئے۔ وہ دہشت گردی ختم کرنے کی بات کرتے تھے، لیکن عقیدتمند اب جموں و کشمیر میں مارے جا رہے ہیں، ہمارے جانبازوں کی شہادت ہو رہی ہے۔‘‘
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سپریا شرینیت کہتی ہیں کہ ’’اس ایک ماہ میں جلپائی گوڑی میں ایک بڑا ریل حادثہ ہوا۔ سوچا تھا کہ پچھلی بار بالاسوڑ کے حادثے سے کچھ سیکھیں گے، لیکن نیل بٹے سناٹا سیکھا گیا۔ جلپائی گوڑی میں پھر 45-40 لوگ مر گئے۔‘‘ پیپر لیک کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ ’’اس ایک ماہ میں پیپر لیک کی تو جیسے آفت آ گئی ہے، وبا آ گئی ہے۔ اس ایک ماہ میں نیٹ امتحان کا پیپر لیک ہوا، اس کے بعد یو جی سی نیٹ کا پیپر لیک ہوا، پھر سی ایس آئی آر نیٹ امتحان ملتوی ہوا، نیٹ پی جی ملتوی کرنا پڑا۔ دہلی یونیورسٹی اپنا لاء کا امتحان نہیں کرا پا رہا ہے۔ پیپر لیک کی وبا ہے اور مودی جی کہتے ہیں سب ٹھیک ہے۔‘‘
بہ دن مہنگائی کے تعلق سے بھی کانگریس ترجمان نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس ایک ماہ میں دال کی، آٹا کی، دہی کی سب کی قیمت بڑھی۔ سی این جی کی قیمت بڑھی، ٹول ٹیکس بھی بڑھ گیا۔ اس ایک ماہ میں ملک نے روپے کو مستقل نیچے جاتے ہوئے دیکھا، مانو گرفت میں ہی نہیں آ رہا ہو۔ جو کہتے تھے کہ جیسے جیسے روپیہ گرتا ہے وزیر اعظم کا وقار گرتا ہے، ان کو سوچنے پر مجبور ہونا پڑے گا کہ وقار کس غوطہ میں چلا گیا۔‘‘ ساتھ ہی سپریا شرینیت یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’اس ایک ماہ میں بے روزگاری نے آٹھ ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا، لیکن کیا مودی جی کو فرق پڑتا ہے؟ ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مہنگائی سے آپ (عوام) پریشان ہوں، پیپر لیک کی وبا سے آپ کے بچے پریشان ہوں، بے روزگاری سے اس ملک کا نوجوان پریشان ہو، تشدد اور نفرت سے منی پور پریشان ہو، مودی جی کو کیا فرق پڑتا ہے… وہ تو ماسکو میں ہیں۔ وہاں وہ بتا رہے ہیں کہ تیسری بار میں وہ کیا کیا کرنے والے ہیں۔‘‘
ویڈیو کے آخر میں سپریا شرینیت پی ایم مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’دہشت گردی آپ سے رک نہیں رہی ہے، دہشت گرد آپ سے قابو میں نہیں آ رہے، مہنگائی پر قابو پانا آپ کے بس میں نہیں ہے، روپے کو آپ مضبوط نہیں کر پا رہے ہیں… تو آپ کرنے کیا آئے ہیں۔ (موبائل) رچارج بھی اب اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ ریل دیکھنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ یہ ہے ایک ماہ کا مودی کا فلسفہ۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN