بجنور میں پولیس نے تین افراد راہول، سچن اور برج پال کو دو کوئنٹل (بیف) گئوونش مانس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بجنور پولیس کے بیانات کے مطابق ان افراد کو گوشت لے جانے والی کار میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ دو بیلوں کو جنگل میں لے گئے تھے جہاں مصطفیٰ نامی قصاب نے انہیں ذبح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے نے گوشت بیچنے کی کوشش کی۔
جبکہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قصاب بدستور مفرور ہے۔ یہ واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا ہے، کیونکہ اس سے قبل آگرہ اور مراد آباد میں گئو ذبیحہ میں ہندو کارکنوں کے ملوث ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔
ہولی کے مطابق بیلوں (گئوونش)کو ذبح کرنے کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک انووا کار کو جنگل میں روکا گیا جہاں سے گئو ونش مانس اور کاٹنے سے متعلق اوزار برآمد ہوئے۔ ملزمان ابتدائی طور پر فرار ہو گئے لیکن بعد میں گرفتار کر لیے گئے۔
بجنور پولیس نے باقاعدہ ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی ۔









