دہرادون۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت نے نومبر میں ریاست کے نو نومبر کویوم تاسیس سے پہلے یکساں سول کوڈ کو لاگو کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی
انہوں نے کہا کہ اس کا مسودہ بھی عام کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں یو سی سی کی رولز اینڈ امپلیمنٹیشن کمیٹی نے یو سی سی کی چار جلدوں پر مشتمل رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تھی تاکہ عام لوگوں کو معلومات مل سکیں۔ فروری 2024 میں بلائے گئے اتراکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں دو دن کی طویل بحث کے بعد یو سی سی بل منظور کیا گیا۔ گورنر کے بعد صدر دروپدی مرمو نے بھی مارچ میں اس کی منظوری دی تھی۔ اتراکھنڈ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں اس طرح کا قانون نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست ہے۔
دھامی نے اپوزیشن کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ریاست کا ایک بڑا طبقہ مسلسل انتشار، جھوٹ اور افواہیں پھیلانے کی سازش میں مصروف ہے۔









