نئی دہلی :سرکار نے کافی لبھانا بجٹ پیش کیا ہے اسی لئے کانگریس نے کہا کہ اس کے مینی فیسٹو کو سامنے رکھ کر بجٹ بنایا گیا ہے ۔اسی کے ساتھ اس پر ملی جلی سرکار کی مجبوری کی بھی چھاپ ہے -نئے بجٹ میں کچھ اشیاء پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس سے صارفین کو راحت ملے گی۔ آئیے یہاں جانتے ہیں کہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ پیش کردہ تازہ بجٹ کے بعد کیا مہنگا ہوگا اور کیا سستا ہونے جارہا ہے ۔
*یہ اشیاء ہوں گی سستی:
1- کینسر سے جڑی تین ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے۔ ایکسرے ٹیوب اور فلیٹ پینل ڈٹیکٹر پر بھی درآمدات ٹیکس ہٹا دیا گیا ہے۔
2 -موبائل فون اور پارٹس، پی سی بی اور موبائل فون چارجر پر کسٹم ڈیوٹی 15 فیصد گھٹ گئی ہے۔
3- 25 ضروری معدنیات پر کسٹم ڈیوٹی نہیں لگے گی۔
4.سولر سیل اور سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے سامان پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے۔
5- سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی گھٹا کر 6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے زیورات کی قیمت کم ہو جائے گی۔
6 -پلاٹینم پر کسٹم ڈیوٹی گھٹ کر اب 6.4 فیصد ہو گئی ہے۔
*یہ اشیاء ہوں گی مہنگی :
1. پی وی سی فلیکس بینر کی درآمد اب پہلے کے مقابلے مہنگی ہو جائے گی۔
2. کچھ ٹیلی مواصلات سامانوں کی درآمد بھی اب مہنگی ہوگی۔ دراصل بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ ’میک اِن انڈیا‘ کے تحت ملک میں بنے سستے گھریلو مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے یہ اعلان کیا ہے۔
3. ایک سال سے زیادہ تک رکھے گئے ایکویٹی انویسٹمنٹ اس شعبہ میں ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔
4 .ایک سال سے زیادہ رکھے گئے شیئر بھی مہنگے ہوں گے۔ اس شعبہ میں ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کیا گیا ہے۔
5. امونیم نائٹریٹ پر درآمد ٹیکس 10 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔
6 .خود سے تباہ (ختم) نہ ہونے والے پلاسٹک مہنگے ہوں گے۔ اس پر درآمدات ٹیکس 25 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔










