اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسمعیل ہنیہ کی شہادت پر امیر جماعت کا اظہارتعزیت،حکومت ہند سے نسل کشی کے خلاف سفارتی اقدامات کا مطالبہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
39
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: امیر جماعت اسلامی ہند  سید سعادت اللہ حسینی نے حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی ایک اور جنونی دہشت گرد کاروائی قرار دیا ہے۔
امیر جماعت نے یاد دلایا کہ اسرائیل ہزاروں سویلین شہریوں کو ہلاک کرچکا ہے اورغزہ کی سویلین آبادیوں کو وحشیانہ بم باری اور قتل و غارت گری کا نشانہ بناچکا ہے۔ اس سے قبل  اسماعیل ھنیہ کے خاندان کے متعدد افراد کو ایک ساتھ شہید کردیا گیا تھا اور اب خود فلسطین کے سابق وزیر اعظم کو ایک تیسرے ملک میں خالص سفارتی دورے کے موقعے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔عالمی سفارتی قدروں اور عام انسانی اخلاقیات کی ایسی شرم ناک پامالی صرف نیتن یاہو کی دہشت گرد حکومت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ اس بزدلانہ سفاکی سے اسرائیل نے پھر ایک بار یہ واضح کردیا ہے کہ اسے قیام امن کی کوششوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اس خطے کے لیے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
اپنے بیان میں امیر جماعت نے فلسطینی عوام سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے سارے مسلمان اور تمام انصاف پسند عوام اس غم میں ان کے شریک ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ  فلسطینی عوام کی تاریخ ایثار و قربانی اور شھادتوں کی تاریخ ہے جس سے دنیا بھر کے تمام انصاف پسند افراد حوصلہ وہمت حاصل کرتے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ کی شھادت سے اس تاریخ میں ایک نئے عظیم الشان باب کا اضافہ ہوا ہے۔ شہادتوں سے تحریکیں کم زور نہیں ہوتیں بلکہ نئی قوت اور جولانی حاصل کرتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ شہید اسماعیل ھنیہ کی شہادت، فلسطین کی تحریک آزادی کو مزید تقویت دے گی اور مظلوم فلسطینی عوام کی آزادی اور ان کے حقوق کی بحالی کا ذریعہ بنے گی۔ ان شاء اللہ العزیز۔
اس موقع پر آپ نے حکومت ہند سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اس کھلی بربریت اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے خلاف مضبوط آواز بلند کرے اور غزہ میں جاری نسل کشی کی کوششوں کی روک تھام کے لیے موثر سفارتی اقدامات کرے ۔ اپنے بیان میں امیر جماعت نے شھید اسماعیل ہنیہ اور تمام شھدا کے درجات کی بلندی ، ان کے ورثاء اور فلسطینی عوام کے لیے صبر جمیل اور مظلومین کے لیے عدل و انصاف کی دعا فرمائی۔(سورس:پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN