اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عباس عاقچی وزیر خارجہ نامزد ،ایرانی صدر کی تجویز کردہ نئی کابینہ میں ایک خاتون بھی شامل

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
44
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مذاکرات کار عباس عراقچی کو ملک کا نیا وزیر خارجہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ آج اتوار کے روز ایرانی پارلیمان کے اجلاس میں نومنتخب صدر کی طرف سے اپنی مجوزہ کابینہ کی پیش کی گئی فہرست میں ایک خاتون کا نام بھی سڑکوں اور ہاؤسنگ کی وزیر کے لیے تجویز کیا گیا ہے ۔
اگر فرزانہ صادق کے نام کی منظوری دے دی جاتی ہے تو وہ ایک دہائی سے زائد کے عرصے میں ایران کی پہلی خاتون وزیر ہوں گی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالیباف نے قانون سازوں کو مجوزہ وزراء کی فہرست پڑھ کر سنائی۔ ایران میں سخت گیر ارکان کی اکثریت والی پارلیمنٹ کے پاس مجوزہ وزراء کی اہلیت کا جائزہ لینے اور انہیں اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے دو ہفتے کا وقت ہوگا۔
اکسٹھ سالہ عراقچی ایک کیریئر ڈپلومیٹ اور 2015 ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے والی ایرانی مذاکرات کاروں کی ٹیم کے رکن بھی تھے۔ اس معاہدے نے پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں تہران کے جوہری پروگرام کو محدود کر دیا تھا۔ 2018 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو اس معاہدے سے نکال کر ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
پزشکیان نے اپنی صدارتی مہم  کے دوران کہا تھا کہ وہ اس جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ پزشکیان نے ایرانی فضائیہ کے ایک جنگی پائلٹ جنرل عزیز ناصر زادہ کو وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ وہ 2018 سے 2021 تک ایرانی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
 یہ پہلا موقع ہو گا کہ ایران کی فضائیہ کا کوئی رکن وزارت دفاع کی سربراہی کر ے گا۔ پزشکیان کی جانب سے نامزد کی جانے والی وزیر فرزانہ صادق اس وقت شاہراہوں اور ہاؤسنگ کی وزارت میں ڈائریکٹر ہیں۔ وہ 1979ءکے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں وزیر بننے والی دوسری خاتون ہوں گی۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کے آیا ان کے نام کی منظوری دی جائے گی۔
ایران کی سخت گیر پارلیمنٹ اسلامی شریعت کی اپنی تشریحات کی بنیاد پر خواتین پر مزید ثقافتی اور سماجی پابندیاں چاہتی ہے۔ اتوار کے اجلاس کے دوران اسپیکر کے ذریعہ جب ان کا نام پڑھا گیا تو بہت سے قانون سازوں نے فوری طور پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔ انقلاب کے بعد سے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی واحد سابقہ خاتون وزیر مرضیہ واحد دستگیری تھیں، جنھیں سابق صدر محمود احمدی نژاد نے 2009 میں وزیر صحت کا عہدہ سونپا تھا۔
تاہم ایرانی صدور خواتین کو نائب صدور کے لیے مقرر کرتے رہے ہیں، یہ ایک ایسا کردار ہے، جو پارلیمانی منظوری سے مشروط نہیں۔ مسعود پزشکیان نے گزشتہ ہفتے زہرہ بہروز آذر کو خواتین اور خاندانی امور کی انچارج نائب صدر مقرر کیا۔
پزشکیان نے ایک نسبتاً اعتدال پسند پولیس جنرل اسکندر مومنی کا نام وزیر داخلہ کے طور پر تجویز کیا۔
یہی وزارت ملک میں خواتین پر اسلامی نقاب پہننے کے لازمی ضابطے کے نفاذ کی ذمہ دار ہے۔ 2022 میں درست طریقے سے حجاب نہ پہننے کے جرم میں گرفتار کرد خاتون جینا مہسا امینی  کی پولیس حراست میں موت کے بعد ملک بھر میں پر تشدد احتجاج شروع ہوگئے تھے، جس نے اس رجعت پسند ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی تھیں۔
اس وقت ایک قانون ساز کے طور پر پزشکیان نے لکھا تھا، ”اسلامی جمہوریہ میں یہ ناقابل قبول ہے کہ کسی لڑکی کو اس کے حجاب کی وجہ سے گرفتار کیا جائے اور پھر اس کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کی جائے۔‘
صدر نے محسن پاکنزاد کو وزیر تیل نامزد کیا۔ پاکنزاد پہلے تیل کی وزارت کے نائب وزیر تھے۔ پزشکیان نے انٹیلی جنس کے موجودہ وزیر اسماعیل خطیب اور موجودہ وزیر انصاف امین حسین رحیمی کوان کے عہدوں پر برقرار رکھنے کی تجویز بھی دی۔پزشکیان نے موجودہ وزیر صنعت عباس علی آبادی کو وزیر توانائی نامزد کیا ہے۔ 
اس سے قبل ہفتے کے روز صدر نے محمد اسلامی کو ایران کے سویلین جوہری پروگرام کے سربراہ اور متعدد نائب صدور میں سے ایک کے طور پر بھی دوبارہ مقرر کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN