اردو
हिन्दी
اگست 23, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بل پر ٹی ڈی پی کے مسلم لیڈروں اور ایم ایل ایز میں بے چینی،پارٹی قیادت کو”خطرات”سے آگاہ کیا

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
203
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیا این چندرابابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی کے مسلم ایم ایل ایزمودی حکومت کے وقف بل کے حق میں ہیں؟ کیا وہ بل میں کی گئی دفعات کی حمایت کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو مودی حکومت نے وقف بل جے پی سی کو کیوں بھیجا؟
ان سوالوں کا جواب دینے سے پہلے جانتے ہیں کہ وقف بل کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ کے حال ہی میں ختم ہونے والے بجٹ اجلاس میں، بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پیش کیا۔ اس پر اپوزیشن انڈیا الائنس نے احتجاج کیا ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ ٹی ڈی پی کے مسلم اراکین بھی بل کی کئی دفعات پر شدید اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ ٹی ڈی پی بھی  این ڈی اے حکومت کا اہم حصہ ہے-
ٹی ڈی پی اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری اور ممبر اسمبلی فتح اللہ محمد نے بل کے کچھ حصوں کو ‘تشویش ناک’ قرار دیا ہے اور اپنی پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس کی حمایت کرنے سے پہلے مسلم رہنماؤں سے مشورہ کرے۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے فتح اللہ محمد نے خدشات کا اظہار کیا۔ اس سوال پر کہ وقف بل کے بارے میں ان کے خدشات کیا ہیں، فتح اللہ محمد نے کہا، ‘اس بل میں کم از کم 40 ایسے حصے ہیں جو مسلمانوں اور وقف بورڈ کے کام کاج کے لیے نقصان دہ ہیں۔ ٹی ڈی پی نے بل کا خیر مقدم کیاہے لیکن مسودہ بل میں کی گئی تبدیلیاں تشویشناک ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘ترامیم کا مقصد قانون کو مضبوط کرنا ہے لیکن مسودے میں اس کے بجائے سب کچھ کمزور کیا جا رہا ہے۔ پانچ یا چھ اہم نکات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔’انہوں نے انگریزی اخبار کو بتایا، ‘سنٹرل وقف کونسل میں دو مسلم ایم پیز کو ممبر بنانے کا پروویژن ہے۔ یہ قاعدہ ختم کر دیا گیا ہے اور دو خواتین کو ممبر بنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس کے مسلمان ہونے کی حقیقت کو دور کر دیا گیا ہے۔ وقف بورڈ کا کام مساجد اور درگاہوں جیسے مذہبی مقامات کا تحفظ وانتظام  کرنا ہے اس کو غیرمسلموں کو کیسے دے سکتے ہیں ۔’
انہوں نے کہا، "وقف ٹربیونل کو کمزور کرنا، جو حکومت کی طرف سے مقرر کیا جاتا ہے اور اس کی سربراہی ایک موجودہ یا ریٹائرڈ جج کرتا ہے، تنازعہ کا ایک اور نکتہ ہے۔ ٹریبونل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وقف املاک کو تجاوزات سے محفوظ رکھا جائے۔ اب، بل یہ اختیارختم کر دیتا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے حکم پر عمل کریں، اس سے وقف زمین پر ‘کلکٹر راج’ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی وقف بورڈ میں دو غیر مسلموں کو شامل کرنے کی تجویز وقف کے مقصد کو ختم کر دیتی ہے، ہمیں اندیشہ ہے کہ یہ ترامیم وقف املاک پر مزید تجاوزات کا باعث بنیں گی۔
چندرا بابو نائیڈو کی کیا رائے ہے؟
اس سوال پر ٹی ڈی پی ایم ایل اے فتح اللہ محمد نے کہا، ‘ہم ٹی ڈی پی میں بل میں ترمیم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم اس کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہم محسوس کرتے ہیں کہ وقف بورڈ کو تبدیلیوں کے ذریعے مضبوط کیا جانا چاہیے نہ کہ اس کے برعکس۔ …میں نے یہ مسئلہ اپنے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی قیادت کے ساتھ اٹھایا اور جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری ایم عبدالرفیق، اسسٹنٹ سکریٹری انعام الرحمن اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر حسیب الرحمن سے ملاقات کی تاکہ اپنے تحفظات پر تبادلہ خیال کریں۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا جنہوں نے انہیں بل مشترکہ کمیٹی کو بھیجنے کا مشورہ دیا۔
اگرچہ ٹی ڈی پی این ڈی اے میں شراکت دار ہے، ہمیں لگتا ہے کہ بحث و مباحثے کی گنجائش ہے، جس کا نتیجہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ نائیڈو ہمارے خدشات کو سمجھتے ہیں اور بل کو مشترکہ کمیٹی کو بھیجنے کا مشورہ دیا۔
واضح ہوکہ آندھرا پردیش کی آبادی کا تقریباً 12-13% مسلمان ہیں، اس لیے ٹی ڈی پی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ وہ مجوزہ بل کے ‘متنازعہ’ حصوں کی حمایت کرکے کمیونٹی کو ناراض نہ کرے۔ ریاست کے رائلسیما علاقے میں مرکوز یہ کمیونٹی ٹی ڈی پی کا ایک اہم ووٹ بینک سمجھا جاتا ہے اور حال ہی میں منعقدہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں اس کی بھاری اکثریت سے جیت کو یقینی بنانے میں اس نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN