اردو
हिन्दी
اگست 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جنرل فیض کی گرفتاری کیا عمران خان کے لیے پیغام ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
128
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پاکستان کی فوج کی جانب سے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل شروع کرنے کے اعلان نے سیاسی اور عوامی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
یوں تو لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا نام 2017 میں تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنے کے دوران سامنے آیا جس میں اُنہوں نے ضامن کا کردار ادا کیا۔ تاہم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں اُن کی سیاست میں مبینہ مداخلت اور پی ٹی آئی کے ساتھ قربتوں کا چرچا رہا۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے فیض حمید کا نام لے کر دباؤ ڈالنے کا الزام، پاناما کیس میں ججز کو کنٹرول کرنے کا الزام ہو یا پھر وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کی گفتگو ریکارڈ کرنے کا الزام ہر معاملے میں فیض حمید کا نام سامنے آتا رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی مخالف دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما کئی مواقع پر لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر پی ٹی آئی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
ان جماعتوں کا یہ الزام رہا ہے کہ سن 2018 کے انتخابات میں جنرل فیض حمید اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریکِ انصاف کے اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کی۔ تاہم جنرل باجوہ اور جنرل فیض اپنے قریبی ذرائع کے ذریعے ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
یہ گرفتاری کس کے لیے پیغام ہے؟
سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری اور کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہونا نہ صرف تحریکِ انصاف بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی پیغام ہے۔
سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ جب عمران خان وزیرِ اعظم تھے تو اس وقت کئی مواقع پر یہ سامنے آتا رہا ہے کہ وہ فیض حمید کو آرمی چیف بنوانا چاہتے ہیں۔ لیکن اس حوالے سے واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ آیا عمران خان ایسا چاہتے تھے کہ نہیں۔
سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کہتے ہیں کہ جب یہ کہا جاتا ہے کہ فیض حمید تحریکِ انصاف کے خیر خواہ تھے تو ایسے میں یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اس وقت فوج کی بطور ادارہ کیا پالیسی تھی۔ اگر فوج تحریکِ انصاف کے ساتھ تھی تو پھر دیکھنا یہ ہو گا کہ کیا اُنہوں نے ذاتی حیثیت میں پی ٹی آئی کے لیے کیا کام کیا؟
تجزیہ کار مظہر عباس کہتے ہیں کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ لیکن فیض حمید نے کوئی انٹرویو نہیں دیا، کوئی کتاب نہیں لکھی۔ لہذٰا یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اُنہوں نے کس نوعیت کی خلاف ورزی کی ہے۔واضح رہے کہ سینئر صحافی حامد میر نے وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ فیض حمید نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں بھی شامل تھے اور اس حوالے سے اداروں کے پاس شواہد موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران جہاں فوج سے بات کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں تو وہیں وہ فوج کی موجودہ قیادت پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔
تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی رائے میں جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے سبب عمران خان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔ کیوں کہ فیض حمید کی گرفتاری سے قبل ہونے والی تحقیقات یا اب ہونے والی تحقیقات میں یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ عمران خان کا نام آتا ہے یا نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں ایک جملہ ٹاپ سٹی رہائشی کالونی سے متعلق جب کہ دوسرا جملہ اُن کی فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی معاملات میں دخل اندازی سے متعلق ہے۔
اُن کے بقول یوں لگتا ہے کہ شاید فیض حمید تحریکِ انصاف کو کوئی ہدایات دے رہے تھے یا کسی سرگرمی کا حصہ رہے تھے یا موجودہ فوجی قیادت کے خلاف کچھ کر رہے تھے۔
مظہر عباس کہتے ہیں کہ ابھی تک سرکاری سطح پر کوئی چیز سامنے نہیں آئی کہ عمران خان اور فیض حمید تعلقات کے الزامات پر کورٹ مارشل ہو گا یا نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ آسان نہیں ہو گا جس کی وجہ یہ ہے کہ سابق آرمی چیف کے کردار اور عمران خان کا بحیثیت وزیراعظم کیا رول تھا سب سامنے آئے گا جو کہ ایک بہت بڑا مقدمہ بن جائے گا۔(سورس:وائس آف امریکہ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN