اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’اسرائیل میں مایوسی اب غصے میں بدل چکی ہے‘: مغویوں کی رہائی کے لیے نتن یاہو کے خلاف  عوام سڑکوں پر

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
242
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے اس ملک گیر ہڑتال کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے جس میں حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
اس ہڑتال کی وجہ سے اسرائیل میں کاروبار، سکول، یونیورسٹیاں اور ٹرانسپورٹ بند رہے اور اسرائیلی معیشت کو بھی نقصان ہوا ہے۔
اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق ہڑتال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ہڑتال آج شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم عدالت نے مظاہرین کو اس سے ہڑتال ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
دریں اثنا یرغمالیوں اور لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھانے والے اسرائیلی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے یروشلم میں واقع اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ اور دفتر کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔
حماس کے ہاتھوں ہرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی میں ’اسرائیلی حکومت کی ناکامی‘ کے بعد ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ہستادروت نے پیر کو ملک بھر میں ہڑتالِ عام کی کال دی تھی، جسے اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ کی بھی حمایت حاصل ہے۔
اس دوران ملک میں مغویوں کی رہائی کے لیے مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد اسرائیلی حکومت کو غزہ میں مغویوں کی رہائی کے لیے مجبور کرنا ہے۔
اسرائیل میں مظاہروں میں شدت کیوں آئی؟
سنیچر کو اسرائیلی فوج کو جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں زیرِ زمین سُرنگ سے چھ مغویوں کی لاشیں ملی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان مغویوں کو فوجی اہلکاروں کے اس مقام پر پہنچنے سے پہلے قتل کیا گیا تھا۔
اس خبر کے پھیلتے ہی اسرائیل میں اتوار کے روز احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی حکومت یرغمالیوں کو بچانے میں ناکام رہے ہیں۔
ان مظاہروں کے درمیان ٹریڈ یونین ہستادروت کے سربراہ آرنن بار ڈیوڈ نے ملک میں ہڑتالِ عام کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ملک کو کسی ’معاہدے کے بجائے بیگ میں بند لاشیں‘ مل رہی ہیں۔
اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف غصہ
بی بی سی کے نامہ نگار پال ایڈمز کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی مایوسی اب غصے میں بدل چکی ہے۔ کئی شہریوں کا ماننا ہے کہ حکومت حماس سے معاہدہ کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور جن یرغمالیوں کی موت ہوئی انھیں بچایا جاسکتا تھا۔ وزیر اعظم نتن یاہو پر یہ الزام بھی لگایا جاتا ہے کہ انھوں نے بار بار معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔
اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ملک میں یرغمالیوں کی ہلاکت پر پایا جانے والے غصے جلد ٹھنڈا نہیں ہوگا۔
تل ابیب میں 23 سالہ خاتون نیوا کا کہنا تھا کہ ’ملک اس وقت ابھی بہت جارحانہ موڈ میں ہے، لیکن نتن یاہو سُن نہیں رہے۔‘گِل ڈکمین کے کزن کارمیل گیٹ بھی ان یرغمالیوں میں شامل تھے جن کی لاشیں سنیچر کو جنوبی غزہ میں ملیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’حماس کو برباد کرنا ایک اہم مقصد ہے لیکن یہ تب تک نہیں ہو سکتا جب تک یرغمالی وہاں موجود ہیں۔ حماس اپنے اثاثوں کو بچانے کے لیے ان یرغمالیوں کا استعمال کر رہی ہے۔‘
حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک غزہ میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔
ان حالات میں امریکہ پر بھی غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کی کوششوں کو بڑھانے کے لے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN