اردو
हिन्दी
اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سماجی برائیوں میں اضافہ کی وجہ اخلاقی اقدار کا زوال:شعبہ خواتین جماعت اسلامی یوپی کی ذمہ داروں کا اظہار خیال

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
187
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مرادآباد:۔ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ملک میں بڑھتے ہوئے گھریلو تشدد،خواتین پر ظلم واستحصال ،زنا بالجبر  جیسے سنگین جرائم پر سخت تشویش ہے۔یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں شعبہ خواتین مغربی یوپی کی ذمہ داروں نے مزید کہا کہ ہم آج اس دور میں جی رہے ہیں جہاں آزادی کے نام پر ہم نے ہر طرح کے اخلاقی اقدار کا گلا گھونٹ دیا  جس کے نتیجہ میں   معاشرہ میں عدم توازن کی صورت حال پیدا ہوگئی،بے لگام آزادی کی ڈور پکڑ کر ہماری نوجوان نسل ناامیدی ،مایوسی ،ڈپریشن اور خود کشی کے دلدل  میں  دھنس گئی۔اس خطرناک دلدل سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم پھر سے اپنے ان اخلاقی اقدار کو اختیار کریں جس پر ہماری تہذیب و تمدن کی عمارت قائم تھی ۔

شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند مغربی یوپی کی سکریٹری ڈاکٹر سنجیدہ  نے بتایا کہ معاشرہ کو بیدار کرنے کی غرض سے جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین یکم ستمبر تا 30/ستمبر ملک گیر مہم اخلاقی محاسن -آزادی کے ضامن چلا رہی ہے۔اسی کے تعلق سے 6/ستمبر 2024 کو جماعت اسلامی ہند اترپردیش مغرب کے زونل آفس مرادآباد میں اس پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نیشنل مہم کمیٹی ممبر  اسماء امتیاز  نے کہا کہ معاشرہ میں اخلاقی اقدار کے زوال کی وجہ سے آج بھی خواتین کو ایک کھلونا سمجھا جارہاہےجس کی وجہ سے ملک میں جنسی تشدد اور زنا بالجبر کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں یہاں تک   خواتین گھر سے باہر نکلنے میں بھی اب خوف محسوس کرتی ہیں ۔اس خوفناک  غیر محفوط صورت حال سے نجات دلانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ایک بار پھر سے اخلاقی اقدار کو معاشرہ میں قائم کیا جائے۔اس مہم کے ذریعہ پورے ملک اور ریاست اتر پردیش میں ہم اس سوال کو موضوع بحث بنانا چاہتے ہیں کہ حقیقی آزادی کیا ہے؟اور یہ اخلاقیات سے کس طرح جڑی ہے اور باشندگان ملک کو بتانا چاہتے ہیں کہ صرف اخلاقی اقدار کی پابندی کرکے ہی انسان زندگی کی حقیقی لذت سے بہرہ ور ہوسکتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند اتر پردیش مغرب شعبہ خواتین کی سکریٹری عارفہ خاتون نے کہا کہ اخلاقی اقدار کے زوال کی وجہ سے آج ہمارا معاشرہ ایسے موڑ پر پہنچ گیا ہےکہ جو کام پہلے برے سمجھے جاتے تھے اور چھپ کر کئے جاتے تھے وہ اب کھلے عام بنا کسی احساس جرم کے ہو رہے ہیں۔ ہم اخلاقی اقدار کی گراوٹ کو دور کرکے ہی معاشرہ میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعہ اسکالرس ،کونسلرس ،مفکرین ،مذہبی رہنماوں ،وکلاء اور سوشل ورکرس غرض سماج کےسبھی طبقات کے سبھی تعاون و اشتراک سے بیداری کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ساتھ ہی سیمنار،سمپوزیم ،نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے درمیان تبادلہ خیال کے پروگرام ،کوئزمسابقہ وغیرہ منعقد کئے جائیں گے۔معاشرہ میں اخلاقی اقدار کے تئیں بیداری لانے کے لئے سبھی مذاہب کے لوگوں سے مل کر مشترکہ کوششیں کی جائیں گی تاکہ ہماری ہندوستانی تہذیب کی شان برقرار رہے ۔مہم کے دوران ذات برادری ،رنگ ،نسل ،مذہب یا علاقائی عصبیت سے اوپر اٹھ کر عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہر مذہب اور تہذیب کے درمیان اخلاقی اقدار کوعوام  میں چرچا کا موضوع بنانے کے لئے مختلف مذاہب کے رہنماوں کے ساتھ خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔(پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Kejriwal Video Order News
خبریں

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

15 اپریل
RSS Deepfake Controversy
خبریں

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

13 اپریل
DD News Anchor Controversy News
خبریں

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

13 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026

حالیہ خبریں

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN