اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اویسی،مدنی!

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
258
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتواریہ:شکیل رشید

ان دنوں سوشل میڈیا مولانا محمود مدنی اور اسدالدین اویسی کے موافقین و مخالفین کے درمیان جنگ کا اکھاڑہ بنا ہوا ہے ، لوگ جی بھر کر انہیں کوس بھی رہے ہیں ، ان کی سراہنا بھی کر رہے ہیں ، ان کے لتے بھی لے رہے ہیں اور ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے بھی ملا رہے ہیں ، اعتدال کو سوشل میڈیائی بھیڑ نے رخصت کر دیا ہے ، جبکہ ہمیں اعتدال سے کام لینے کا حکم ہے ، ہمیں امت وسط کہا گیا ہے ۔ کئی لوگوں نے مجھ سے دریافت کیا ہے کہ اس معاملہ میں تم کیا کہتے ہو؟ میں دونوں ہی شخصیات کا احترام کرتا ہوں ، لیکن اختلافات کے ساتھ ، اور اختلاف کرتے ہوئے ذاتی حملے کرنا مناسب نہیں سمجھتا ۔ جیسے تعریف کھل کر کی جاتی ہے اسی طرح اختلاف بھی کھل کر کیا جا سکتا ہے لیکن اخلاقی قدروں کی برقرای کے ساتھ ۔ محمود مدنی اور اسدالدین اویسی کے کام کرنے کے ڈھنگ مختلف ہیں ، ایک کام کرتا ہے اور دوسرا آواز اٹھاتا ہے ، اور مسلمانوں کے لیے فی الحال کام بھی ضروری ہے اور آواز کا اٹھانا بھی ۔ لوگ جمعیتہ پر انگلی اٹھاتے ہیں کہ فسادات کے بعد حرکت میں آتی ہے !  بات سچ نہیں ہے ، میں ایک جرنلسٹ کے طور پر جانتا ہوں کہ یہ جماعت فسادات سے قبل ، کشیدگی کے دوران بھی تشدد روکنے کے لیے کوشاں رہتی ہے اور فسادات کے دوران بھی ۔ فسادات کے بعد جب لوگ اجڑتے ہیں ، اور جب وہ لوگ جن کے پیارے مارے جاتے ہیں اور وہ غم کے سمندر میں ڈوبے ہوتے ہیں اور جب پولیس مقدمات کی بھرمار کر دیتی ہے اور خانماں بربادوں کو دور دور تک اندھیرا نظر آتا ہے تب بھی یہ جماعت ( اور بڑی حد تک جماعت اسلامی) سرگرم رہتی ہے ۔ یہ کام کھیل نہیں ہے ۔ گجرات اور میوات کی مثال سامنے ہے ، آج بھی یہ جماعت مقدمے لڑ رہی اور بازآبادکاری کر رہی ہے ۔ دہشت گردی میں ملوث کیے گیے افراد کے مقدمے لڑنا کھیل نہیں ہے ، لیکن یہ کام بھی یہ جماعت کر رہی ہے ۔ مدارس و مساجد کے معاملات ، شہریت کا مقدمہ اور نہ جانے کتنے مسائل ہیں جن پر یہ جماعت توجہ دے رہی ہے ۔ ہاں مگر شکایت ہے کہ اس جماعت نے اسکول اور کالج بنانے پر توجہ نہیں دی ، اسپتال اور مسافروں کے لیے ہوسٹلوں کا قیام نہیں کیا اور نہ ہی ایسے منصوبے تیار کیے جو مسلم نوجوانوں کو روزگار دلانے میں مدد دیں ، یہانتک کہ روزگار ورک شاپ بھی یہ نہیں کراتے ۔ لیکن جو کام یہ کرتے ہیں اور اس جماعت کے اکابروں نے کیا ہے وہ اور کوئی نہ کرتا ہے اور نہ کر سکتا ہے ۔ مولانا محمود مدنی سے ایک بڑی شکایت ان بیانات کے لیے ہے جو لگتا ہے کہ حکومت کے دفاع میں ہیں ، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جب وہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بولتے ہیں تو خوب بولتے ہیں ۔ اسدالدین اویسی ان سیاست دانوں میں سے ہیں جو آواز اٹھاتے ہیں، پارلیمنٹ میں بھی اور سڑک پر بھی اور زوردار آواز اٹھاتے ہیں ۔ مسلم مسائل پر آواز اٹھنی بھی چاہیے ، لیکن اعتدال کے ساتھ ۔ ان کے بھائی اکبرالدین اویسی کا یہ کہنا کہ پندرہ منٹ کے لیے پولیس کو ہٹالو ، یا اسدالدین اویسی کا یہ کہنا کہ یوگی اور مودی ہمیشہ نہیں رہیں گے ، اعتدال سے ہٹ کر ہیں ۔ پولیس ہٹے یا یوگی اور مودی نہ رہیں ، کیا ہوجائے گا ! تشدد ہی ہوگا ! اور تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ مسلمانوں کا محفوظ رہنا ضروری ہے ۔ اویسی کی آواز کا خیر مقدم ہے مگر ان کے ایسے جملوں کا نہیں جو کسی مسلمان کی جان جانے کا سبب بنیں ۔ اویسی مسلمانوں کے مسائل اٹھائیں ، ان کے کام کریں ، ان کی روزی روٹی کے لیے حکومت پر دباؤ بنائیں اور انہیں محفوظ بنانے کے لیے ان کے آئینی حقوق انہیں دلوائیں ۔ یہ سب کریں کہ ایک سیاست داں کے یہ کام ہیں، بھلے وہ عام مسلمانوں کے مقدمے نہ لڑیں اور فسادات کے دوران بازآبادکاری کے لیے سرگرم نہ رہیں ۔ اور الیکشن بھی لڑیں لڑوائیں مگر جیتنے کے لیے ہارنے کے لیے نہیں ۔ ہارنے کے لیے لڑیں گے تو فرقہ پرست تو جیت جائیں گے مگر وہ مسلم لیڈر جو ایوانوں میں رہ کر کچھ کام کرتے رہے ہیں وہ ضرور ہار جائیں گے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN