اردو
हिन्दी
جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
203
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل نے بیروت پر فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کا دعویٰ کیا  ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔ حملے کا نشانہ حزب اللہ کے سینئررہنما ہاشم صفی الدین تھے، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے متوقع سیکرٹری جنرل تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جگہ ان کے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کویہ منصب دیا جائے گا۔حزب اللہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ائیرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔
اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیلئے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔
اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔حزب اللہ کا کہنا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اسرائیلی حکومت نے فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ادھر اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری جاں بحق جبکہ 151 زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے گئے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ طولکرم پر حملے میں حماس رہنما یاسر عبدالراق مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں جبکہ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

ٹیگ: اسرائیل ، حزب اللہ ، ایر اسٹرایک

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا
خبریں

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

24 جون
کیتن سیا وائرل ویڈیو
خبریں

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

24 جون
بھارت تیواری انکاؤنٹر
خبریں

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

23 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

بھارت تیواری انکاؤنٹر

بھارت تیواری کیس میں بڑا ایکشن، انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف FIR درج

تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

جون 24, 2026

جون 23, 2026
تیج پرتاپ یادو پی اے چوری

تیج پرتاپ کے گھر بڑی چوری! 20 لاکھ کیش اور سونا غائب PA موتی لال فرار

جون 23, 2026

حالیہ خبریں

امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کو جھٹکا

ایران جنگ پر US سینیٹ سے ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، قرارداد پاس کر کے فوجی کارروائی روکنے کا حکم

جون 24, 2026
کیتن سیا وائرل ویڈیو

"سالگرہ پر ‘پرنسس ٹریٹمنٹ’، چند دن بعد المناک انجام؛ کیتن اگروال کیس نے سب کو چونکا دیا”

جون 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN