اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک میں مسلمانوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد:ڈاکٹر قریشی نے اعدادو شمار سے سمجھایا

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
254
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ملک کے سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے ملک میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھنے کی تردید کی اور کہا کہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ آئندہ ہزار سال میں بھی ملک میں مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں کی آبادی سے زیادہ نہیں ہوگی اور نہ اقتدار ہندوؤں کے ہاتھوں سے مسلمانوں کے ہاتھوں میں آئےگا۔گاندھی جینتی کے موقع پر مادھاپور شلپا کلاویدیکا پر منظم ’ منتھن سمواد 2024‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قریشی نے واضح کیا کہ ملک کے تمام طبقات میں جہاں شادی کی عمر میں اضافہ ہورہا ہے وہیں شرح پیدائش میں کمی ہورہی ہے۔ موجودہ حالات میں خواتین دو سے زیادہ بچوں کو جنم دینے تیار نہیں ہیں۔ سیاست نیوز کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھنے کی غلط فمیوں کے موضوع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ ملک میں مسلمان خواندگی کے معاملے میں نیچے سے دوسرے نمبر پر ہیں اس کے علاوہ ملازمتوں و انفرااسٹرکچر میں ایس سی طبقات سے بھی پیچھے ہیں۔ ملک میں 1921 تا 2011 تک مسلمانوں کی آبادی میں 3.6 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ہندوؤں کی آبادی میں 67.7 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ 2011 کے بعد مردم شماری نہیں ہوئی ہے۔ فی الحال ملک میں ہندوؤں سے زیادہ مسلمان خاندانی منصوبہ بندی کروارہے ہیں۔ پرچم تنظیم کے شریک بانی میاں خان نے ہندوستانی شہریت میں مسلم خواتین کے موضوع پر خطاب میں مرکزی حکومت سے ملک میں اقلیتی لڑکیوں کے اسکالر شپس کو ختم کردینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مسلم خواتین کو مَردوں کے برابر تمام شعبوں میں مساوی حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ عاپ کے قومی ترجمان سنجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ اور منی پور تشدد پر بات کرنے پر این ڈی اے حکومت ارکان پارلیمنٹ کو معطل کررہی ہے۔ پارلیمنٹ کا مستقبل موضوع پر انہوں نے کہا کہ کسانوں، اقلیتوں اور غریبوں کے خلاف بلز متعارف کرائے جارہے ہیں۔ ملک میں کاروبار کو بڑھانے جی ایس ٹی متعارف کرایا گیا اس سے قبل موجود 5 فیصد ٹیکس کو بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا۔ فلم اسٹار عامر خاں کی سابق شریک حیات فلم پروڈیوسر کرن راؤ نے کہا کہ میڈیا اور سوشیل میڈیا گروپس میں خواتین کے مسائل کچھ حد تک موضوع بحث بن رہے ہیں۔ کرن راؤ نے کہا کہ مرد بہت سارے مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ان کے مسائل کو بھی فلموں کے ذریعہ بتانا ضروری ہے۔ بہت جلد مَردوں کے مسائل پر فلم کا اعلان کیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اروند پی داتار نے ’ ون نیشن ون الیکشن ‘ کی تجویز کو سنگین آئینی مسئلہ قرار دیا۔ 75 سالہ دستور ماضی اور مستقبل کے موضوع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق فراہم نہیں کئے جارہے ہیں ۔ حال میں ای ڈی نے 29 سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کئے۔ 26 قائدین نے پارٹی تبدیل کی ان کے خلاف مقدمات واپس لے لئے گئے  (ان پٹ  سیاست نیوز سے)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN