اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یتی نرسمہانند اور بی جے پی لیڈر نندکشور کے خلاف کارروائی ہو، مولانا محمود مدنی کا یوگی اور نڈا کو مکتوب

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
346
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر جہاں اہانت کے مجرم یتی نرسمہا نند کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ دوہرایا ہے، وہیں دوسری طرف بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر( لونی غازی آباد) اور شلبھ منی ترپاٹھی (دیوریا) کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کو آگ میں گھی ڈالنے سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ ہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف انتہائی نازیبا کلمات کے استعمال کرنے کی وجہ سے پہلے ہی لوگوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے ۔اس موقع پر سرکار اور پولس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جذبات کو ایڈریس کرے ،لیکن اس کے برعکس نند کشور گرجر جو ایم ایل اے ہیں، عوامی نمائندہ ہیں، وہ ایک مخصوص کمیونٹی پر گولی برسانے کی بات کرکے امن و امان کے ساتھ مزید کھلواڑ کررہے ہیں، جو انتہائی شرمناک ہے ۔مولانا مدنی نے ازیں قبل وزیر داخلہ حکومت ہند کو خط لکھ کراہانت کے مرتکب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ، نیز جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے واقعہ کے فوری بعد غازی آباد میں شکایت درج کرائی گئی تھی ، ایک وفد نے غازی آباد پولس کمشنر سے ملاقات بھی کی تھی ۔دوسری طرف جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں مسلمانان ہند کی طرف سے درجنوں مقامات پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، لیکن اب تک مجرم کی باضابطہ گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مزیدبرآں بی جے پی کے چند ایم ایل اے الگ الگ بہانوں سے ایسے ناپاک شخص کی حمایت کرکے ملک کی نیک نامی کو شرمسار کررہے ہیں ۔

واضح ہو کہ مسٹر گرجرنے 6 اکتوبر 2024 کو ایک ویڈیو بیان میں پولیس سےان مظاہرین پرگولی برسانے کی اپیل کی، جو یتی نرسمہا نند کے توہین آمیز بیانات کی مخالفت کر رہے تھے ، نند کشور نے یہاں تک کہہ دیا کہ جو لوگ گرفتار نہیں ہوئے ہیں، انہیں "انکاؤنٹر میں مار دیا جانا چاہیے” اگر ایک رات میں 10-20 لوگ مر جائیں تو پھر کوئی بھی ہنگامہ کرنے والا نہیں بچے گا۔” انھوں نے نرسمہا نند کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ نفرت انگیز بیانات شاید "غصے” میں دیے ہیں ۔اسی طرح ڈاکٹر شلبھ ترپاٹھی کا ایکس پر دیا گیا بیان بھی مسلمانوں کو دھمکی دینے کے مترادف ہے ۔ اس حساس صورتحال کے پیش نظرہم ان دونوں ایم ایل اے کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ بھارت کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھا جا سکے۔
دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے نند کشور گرجر کے کے خلاف غازی آباد پولس کمشنر کو خط لکھ مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ نند کشور گرجر کا بیان نہ صرف اشتعال انگیز ہے بلکہ اس سے امن و امان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ گرجر کے ذریعہ اس طرح کے بیان کی ایک طویل تاریخ ہے۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے دوران یہ اسی ایم ایل اے نے متنازع نعرہ لگایا تھا "نہ علی، نہ بہوبلی، لونی میں صرف بجرنگ بلی” جس پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی تھی۔شکایت میں پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نند کشور گرجر کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا2023 کے سیکشن 196(اے)، 197(سی) اور (ڈی) اور 352 کے تحت کارروائی کی جائے، کیونکہ ان کے بیانات مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دیتے ہیں اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN