اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کےساتھ باباصدیقی سپردخاک’سلمان کی سیکورٹی میں اضافہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
307
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی۔ (ناز ش ہما قاسمی)  مہاراشٹر کے قدآور سینئر مسلم لیڈر ،معروف سیاسی سربراہ اور این سی پی (اجیت پوار گروپ) کے رہنما بابا صدیقی کو آج پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہفتہ کی شب ان پر باندرہ میں مسلح افراد نے سفاکانہ حملہ کیا تھا، جس میں انہیں کئی گولیاں لگی تھیں، لیلاوتی اسپتال لے جاتے ہوئے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ اتوار کو ان کا جسد خاکی مقبہ ہائٹ سے نکلا نماز جنازہ شدید بارش کے دوران گھر کے قریب ہی ادا کی گئی۔ جنازے کے بعد ان کے جسد خاکی کو قومی پرچم ترنگے میں لپیٹ کر سرکاری اعزاز دیاگیا پھر سخت سیکوریٹی کے حصار میں جسد خاکی باندرہ سے مرین لائن کےلیے روانہ ہوا، یہاں بھی سرکاری اعزاز دیاگیا ، جلوس جنازہ میں سینکڑوں افراد شدید بارش کی پرواہ کیے بغیر موجود تھے۔ تدفین دیر شب ممبئی کے مرین لائن بڑا قبرستان میں سخت سیکوریٹی کے درمیان ادا کردی گئی۔قبرستان میں قریبی لوگوں کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔ قبل ازیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بابا کے قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کی شناخت گُرمیل سنگھ اور دھرم راج کشیپ کے طور پر ہوئی ہے۔ شوٹرس کو عدالت میںپیش کیاگیا جہاں انہیں پولس ریمانڈ پر بھیج دیاگیا ہے۔ تیسرا ملزم ابھی تک مفرور بتایا جارہا ہے، جبکہ چوتھے ملزم کی شناخت محمد ذیشان اختر کے نام سے ہو چکی ہے اور اسے بھی جالندھر سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کیس میں مزید پیشرفت جلد متوقع ہے۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی کے قتل کے پیچھے مجرمانہ گینگ لارنس بشنوئی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اس گینگ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جس کی آزادانہ تصدیق نہی ںہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس پوسٹ میں لکھا ہے، ’’اوم جئے شری رام جئے بھارت زندگی کی اصل سمجھتا ہوں، جسم اور دولت کو دھول سمجھتا ہوں۔ کیا وہی نیک عمل تھا جو، نبھایا دوستی کا فریضہ تھا جو۔ سلمان خان ہم یہ جنگ چاہتے نہیں تھے لیکن تم نے ہمارے بھائی کو نقصان پہنچایا… آج جو بابا صدیقی کی شرافت کے پل باندھ رہے ہیں یہ ایک ٹائم میں داؤد کے ساتھ مکوکا ایکٹ میں تھا۔ اس کی موت کی وجہ انوج تھاپن اور داؤد کو بالی ووڈ، سیاست، پراپرٹی ڈیلنگ سے جوڑنا تھا۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن جو بھی سلمان خان اور داؤد گینگ کی مدد کرے گا اپنا حساب کتاب لگا کے رکھنا۔ ہمارے کسی بھی بھائی کو کوئی بھی مروائے گا تو ہم ردعل ضرور دیں گے۔ ہم نے پہلے وار کبھی نہیں کیا… جئے شری رام جئے بھارت۔ سلام شہیداں نو۔‘‘ گینگ نے اس سے قبل بھی فلم اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس اس پوسٹ کی سچائی کی تحقیقات کر رہی ہے، اور مختلف ٹیمیں مختلف ریاستوں میں مجرموں کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔ بابا کے بہیمانہ قتل کے بعد سلمان خان سمیت وزیر اعلیٰ ہائوس کی سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ دریں اثناء مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت میں چلایا جائے گا تاکہ جلد از جلد انصاف ہو سکے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے سنیچر کی رات دیر گئے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کا دورہ کیا تھااور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار، سینئر پولیس حکام کے ساتھ مرکزی وزیر اور آر پی آئی (اے) کے سربراہ رام داس اٹھاولے اور اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار نے بھی لیلاوتی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران این سی پی کے مقتول لیڈر کے بیٹے ذیشان صدیقی اسپتال میں موجود تھے۔قد آور مسلم لیڈر بابا صدیقی پر سفاکانہ حملے کی چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران نے مہاراشٹر حکومت اور پولیس پر سخت تنقید کی ہے۔ اپوزیشن نے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کئی لیڈروں نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ ریاست کے وزیر داخلہ بھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس قتل کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔کانگریس رہنما ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ”اگر پولیس ایک معروف لیڈر کی جان کی حفاظت نہیں کر سکتی، تو عام آدمی کیسے محفوظ رہے

ٹیگ: بابا صدیقی ، لارینس بشنوی، گولی ،موت

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN