اردو
हिन्दी
اگست 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس کے بارے میں ’این سی پی سی آر‘ کی سفارشات غیر منصفانہ ہیں : سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
339
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ’نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس‘ ( این سی پی سی آر) کی جانب سے مدارس کے بارے میں غیر منصفافہ اور بے بنیاد سفارشات پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی تعلیمی بورڈ ( ایم ٹی بی ) کے سکریٹری سید تنویر احمد نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ’’ اس طرح کی سفارشات سے  اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح متعلقہ سرکاری ادارہ مدارس کو غیر منصفانہ طریقے پر نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’این سی پی سی آر‘ کے چیئر پرسن  پریانک کانونگو کی طرف سے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور ایڈمنسٹریٹر کو سرکلر جاری کرکے مدارس کے کردار کو غلط ڈھنگ سے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں کئی گمراہ کن دعوے کیے گئے ہیں۔ اس سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’ آر ٹی ای ‘ ایکٹ 2009 سے مدارس کو مستثنیٰ قراردینا بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ سچر کی رپورٹ کے مطابق محض 4 فیصد مسلم طلبہ مدارس میں پڑھتے ہیں لیکن 96 فیصد طلباء جو عصری علوم کے اداروں سے وابستہ ہیں ان کو نظر انداز کرتے ہوئے محض سیاسی مقاصد کے تحت مستقل مدارس اور طلباء مدارس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ یہ الزام کہ مدارس کے طلباء مکمل طور پر عصری علوم سے محروم رہتے ہیں پوری طرح بے بنیاد ہے۔ بڑی تعداد میں مدارس میں جدید مضامین جیسے سائنس ، ریاضی کمپیوٹر و لسانیات وغیرہ پڑھائے جاتے ہیں۔ جہاں تک مذہبی تعلیم(تھیالوجی )پڑھائے جانے کی بات ہے تو ملک کی بہت سی بڑی یونیورسٹیوں میں بھی یہ کورس شامل ہے۔ ’ این سی پی سی آر‘ نے مدارس کو ملنے والی سرکاری امداد اور مدرسہ بورڈکو بند کرنے کی سفارش کی ہے۔  مرکزی تعلیمی بورڈ واضح کرنا چاہتا ہے کہ مدارس کے اور ان کی بنیادی ضرورتیں مسلم کمیونٹی کی مالی اعانت سے پوری کی جاتی ہیں ۔ حکومت سے ملنے والے فنڈ کا استعمال جدید کاری، عصری علوم کے اساتذہ کی تنخواہوں وغیرہ کی فراہمی تک ہی محدود ہے‘‘۔
سید تنویر احمد نے کہا کہ ’ این سی پی سی آر‘ نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے تحت مدرسہ بورڈز کو بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس سفارش کے پیچھے سیاسی منشا کارفرما ہے۔ ورنہ این سی پی سی آر کو مدارس کے معاملات میں غیر ضروری مداخلت کے بجائے بچوں کی فلاح و بہبود کے حقیقی مسائل ، بچہ مزدوری ،غذائیت کی کمی، صحت ، ڈراپ آؤٹ جیسے مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔ سرکلر میں غیر مسلم بچوں کو مدارس سے نکال کراسکولوں میں داخل کرنے کی بھی تجویز ہے۔ یہ سفارش شہریوں کے آئینی حق ’ انتخاب کی آزادی‘ کے خلاف ہے۔ اگر غیر مسلم والدین اپنے بچوں کو مدارس میں پڑھانا چاہتے ہیں یا مسلم اپنے بچوں کو مدارس میں پڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں اس کا مکمل اختیار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ان مدارس نے ملک و قوم کی سماجی و تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لہٰذا حکومت مدارس کو الگ تھلگ کرنے کے بجائے پورے معاملے کا غیر جانبداریت کے ساتھ جائزہ لے ۔ مرکزی تعلیمی بورڈ مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ’ این سی پی سی آر‘ کی سفارشات پر نظر ثانی کرے اور اقلیتوں کے تعلیمی و آئینی حقوق کو مجروح کرنے والے تفرقہ انگیز سفارشات کو عمل میں لانے کے بجائے حقیقی زمینی مسائل پر توجہ دے۔سورس: (پریس ریلیز)

ٹیگ: مدارس، این سی پی سی آر ، سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN