اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جنتر منتر پر ایس ڈی پی آئی کا زبردست پروگرام ،ہزاروں افراد کی موجودگی میں سرکردہ لیڈر مودی سرکار پر جم کر برسے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی "ہندوستان کے عوام کو آگے آنا چاہئے اور مودی حکومت کی نفرت انگیز سیاست کو مسترد کرنا چاہئے۔  ایس ڈی پی آئی آخری دم تک وقف ترمیمی بل کی سخت مخالفت کرے گی وہیں   گاہوں کے قانون 1991 کو اس کی حقیقی روح  کے ساتھ  لاگو کیا جانا چاہیے۔
نئی دہلی کے جنتر منتر پر ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام  "جمہوریت بچاؤ، آئین بچاؤ” پروگرام میں کلیدی خطاب کے دوران ایس ڈی پی آئی کے نائب صدر محمد شفیع نے یہ بات کہی – اس پروگرام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، عبادت گاہوں کے قانون کے نفاذ، وقف ترمیمی بل کو واپس لینے اور سنبھل میں متاثر ین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا گیا اس  سانحہ میں چھ مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔محمد شفیع نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سنبھل میں فائرنگ کے واقعہ کے ذمہ دار پولیس اور ضلع انتظامیہ کو سزا دی جائے۔
سابق ممبران پارلیمنٹ عبید اللہ اعظمی اور لال منی پرساد، سپریم کورٹ کے وکیل بھانو پرتاپ اور تھول تھرومالاوان ایم پی، برجو نائک (لوک راج سنگٹھن )، آل انڈیا شیعہ مسلم بورڈ کے قومی نائب صدر مولانا ظہیر عباس، پرم ویر چکر فاتح کیپٹن عبدالحمید کے پوتے ڈاکٹر جاوید، ایس ڈی پی آئی کے نیشنل  جنرل سکریٹریز محمد الیاس تھمبے ‘ یاسمین فاروقی اور ایس ڈی پی آئی مدھیہ  پردیش کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ ودیا راج مالویہ نے بھی  خطاب کیا۔معروف مسلم رہنما اور سابق ایم پی  مولانا عبیداللہ خاں  اعظمی نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ ”بی جے پی لوگوں کے ذہنوں میں نفرت پیدا کرکے اقتدار میں آئی ہے اپنی پالیسیوں سے ملک میں انتشار پھیلارہی  ہے۔  بی جے پی کا نعرہ ‘بٹیں گے تو کٹیں گے’ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے نفرت اور تشدد پھیلا رہی ہے۔  جہاں بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرنے میں لگی ہوئی ہے، ہم ملک کو ایک اور پرامن بنانے کے لیے لوگوں کو متحد کر رہے ہیں۔  انہوں نے اپنی تقریر میں زور دے کر کہا کہ ہمیں فرقہ واریت اور نفرت کی سیاست کے خلاف متحد ہونا ہوگا،”۔للمنی پرساد نے کہا کہ ہمارے ملک میں آئین پوری طرح سے لاگو نہیں ہوا۔  شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے تحفظ اور سماجی انصاف کے قیام کے لیے قربانیاں دینے کو تیار رہیں۔

بھانو پرتاپ نے مودی حکومت کے خلاف جدوجہد کو دوسری آزادی کی جنگ قرار دیا۔  انہوں نے کہا، "ہم یہاں اپنی دوسری آزادی کی جنگ فاشسٹ حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ہماری لڑائی دھوکے باز بی جے پی اور مودی حکومت سے ہے جو ای وی ایم کی مدد سے ہمارے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔” رکن پارلیمنٹ تھول تھرومالاوان نے کہا، "یہ حکومت شروع سے ہی آئینی اقدار کے بجائے فاشسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کی مخالفت کرنا اور آئین کا  ہوری قوت کے ساتھ تحفظ وقت کی ضرورت ہے۔”
این ڈبلیو سی کے ارکان ظہیر عباس اور اظہر تمبولی، دہلی کے ریاستی صدر ڈاکٹر آئی اے خان، نائب صدر مسز شاہین کوثر، ریاستی سکریٹری محمد ہاشم ملک، ویمن انڈیا موومنٹ کی ریاستی صدر آسیہ سیفی اور ایس ڈی پی آئی دہلی کے ریاستی انچارج عبدالقادر بھی موجود تھے۔کارکنان تنظیم نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑی محنت کی .
پارٹی کے قومی سیکرٹری فیصل عزالدین نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور NWC کے رکن ڈاکٹر نظام الدین نے اختتام پر سب حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ـ (سورس:,پریس ریلیز)

ٹیگ: against Modigrand programJantar mantarpresence of thousands peopleprotestSDPI

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN