اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بل پر کھیلا ؛بی جے پی نے ڈھونگی سیکولرسٹوں اور نتیش کو نپٹادیا

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
257
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:تجزیاتی رپورٹ
وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس ہو گیا ہے۔ بل کے حق میں 288 جب کہ مخالفت میں 232 ووٹ ڈالے گئے۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے ہندوستان سے زیادہ محفوظ جگہ دنیا میں کوئی نہیں ہے اور وہ محفوظ ہیں کیونکہ اکثریت مکمل طور پر سیکولر ہے۔ آئیے اس کے دور رس سیاسی اثرات پر روشنی ڈالتے ہیں
دوسروں کی بیساکھی پر چلنے والی مودی سرکار نے کل یہ ثابت کردیا کہ فیصلے کرنے اور ان کو منوانے کی طاقت اس کے پاس ہے اور نتیش ہوں یا نائیڈو سیکولرزم کے نام پر کہیں جانے والے نہیں ہیں وہیں ان کے چہرے سے یہ مکھوٹا نوچ لیا اور دکھادیا کہ وہ آئیڈیا لوجی نہیں اقتدار کے دوست ہیں اور مسلمانوں کو کسی بھرم میں نہیں رہنا چاہیے
اس بل کو پاس کر کے بی جے پی نے ایک تیر سے چھ ہدف حاصل کر لیے ہیں۔ دراصل، اپوزیشن بی جے پی اور بی جے پی حکومت کے فیصلوں کے خلاف ایک عرصے سے سیکولرازم کا چشمہ پہن کر خود کو سیکولرازم کا سیاسی چمپئن ظاہر کر رہی ہے، لیکن بی جے پی نے لوک سبھا میں وقف بل پر ایسی بیٹنگ کی ہے، جس سے سیاسی میدان میں واضح ہو گیا ہے کہ 1- سیکولرازم کی وہ تعریف جو اپوزیشن چاہتی رہی ہے، وہ کام نہیں کرے گی۔ 2- مسلمانوں سے متعلق ہر فیصلے کو مسلم مخالف قرار دینے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔ 3- ہر بار مسلمانوں کو خطرہ بنا کر ووٹ کا سیاسی برتن استعمال نہیں کیا جائے گا۔ 4- احتجاج کے بہانے مسلمانوں سے متعلق مسائل پر فیصلے بدلنے کا ارادہ اب کامیاب نہیں ہوتا۔ 5- اپوزیشن کو یہ بھول جانا چاہیے کہ نتیش اور نائیڈو کی حمایت پر چلنے والی حکومت کمزور ہے۔اسی کے ساتھ بڑی چالاکی سے نتیش کہانی کو سمیٹ دیا ،لگ یہ رہا ہے کہ نتیش کی دھوکہ بازی سے مسلمان اب اسمبلی چناؤ  میں نتیش کی پارٹی کو ووٹ نہیں دے گا جس سے ان کی سیاسی پوزیشن اور مول تول و بلیک میلنگ کی پاور کم ہو جائے گی ،وہ ڈی ایم بنانے پر زور نہیں دے سکیں گے اور بی جے پی ان پر سوار ہوسکے گی دوسرے لفظوں  میں بی جے پی نے بڑی مہارت سے نتیش کو نمٹایا جیسا کہ شیو سینا کو نمٹایا تھا 6- اپوزیشن کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ اس بار ان کی سیٹیں بڑھنے کے باوجود پی ایم مودی کے ہاتھ سے فیصلہ سازی کی طاقت نہیں گئی ہے
یہ نوٹ کرنے کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو کو بل کی مخالفت کرنے کی اتنی کوشش کی، کتنا دباؤ ڈالا گیا، یہاں تک کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے مظاہرے کے دوران نتیش نائیڈو کے نام کے پوسٹر بھی لگائے گئے، تاکہ وہ اس بل کی مخالفت کریں، لیکن حکومت نے ایسا حساب لگایا کہ اپوزیشن  ایوان میں بل پر کھل کر کچھ نہیں کر سکی بللکہ سب سے زور دار حمایت جنتادل یو کی طرف سے آئی اس کا کریڈٹ تو پی جے پی کے فلور منیجمنٹ کو دینا چاہیے وہیں مسلم پرسنل لاء بورڈ دباؤ بنانے میں ناکام رہا جیسا کہ وہ ماضی میں بھی ہوتا رہا اس کا اعتراف کرکے ہی اچھی اور تیر بہدف حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے

ٹیگ: BJPhypocritical secularistsJDULok Sabhanaidoniteshwaqaf bill

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
میلونی ٹرمپ تنازع
خبریں

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

19 جون
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday
خبریں

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

جون 19, 2026
ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN