اردو
हिन्दी
ستمبر 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اکھلیش نے کہا:بی جے پی 400سیٹیں جیت لیتی تو سڑکوں پر تلواریں نظر آتیں،پہلگام پالیسی پر بھی کیے سوال

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو  پہلگام حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر ابھی بھی فوج کی ضرورت ہے۔ آپ جب بھی پاکستان کے خلاف سوال اٹھائیں گے تو آپ کو چین کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر آپ PoK کی طرف دیکھیں گے  تو آپ کو چین کے خلاف بھی لڑنا پڑے گا۔انہوں نے کہا، ‘ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور کھلے ذہن کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔ اس وقت سرحد پر فوج کی ضرورت ہے اور جب بھی آپ پاکستان سے سوال کریں گے تو آپ کو چین کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ جب بھی آپ پی او کے کی طرف دیکھیں گے تو آپ کو چین کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ امید ہے آبی پابندی کے بعد پاکستان ختم ہو جائے گا۔ ہمارے پاس اتنا تکنیکی علم نہیں ہے، ہمارے پاس اتنی معلومات نہیں ہیں۔ صرف حکومت ہی معلومات فراہم کر سکتی ہے کہ اگر اتنے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر، ڈھانچے یا ذخائر بنائے جائیں تو اس میں کتنا وقت لگے گا؟
بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو معقول روزگار نہیں دے پارہی ہے ۔ پروفیشنل کورس کئے نوجوانوں کو ڈلیوری بوائے بنا دیا گیا ہے ۔پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کے قومی اور ریاستی عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا‘ نوکریاں غائب ہو رہی ہیں، نوجوانوں کو ان کی قابلیت کے مطابق کام نہیں مل رہا ہے ۔ بی جے پی حکومت نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدعنوانی، بے روزگاری آج بڑے مسائل ہیں۔انہوں نے الزام لگایا‘پروفیشنل کورس کرنے والے نوجوانوں کو ڈیلیوری بوائز بنا دیا گیا ہے ۔ بی جے پی حکومت آئین کے ذریعے لوگوں کو دیئے گئے حقوق کو چھین رہی ہے ۔ وہ ریزرویشن کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔ وہ نجکاری کو فروغ دے رہی ہے ۔ تقرریوں میں سیاسی مداخلت ہورہی ہے ۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ اتر پردیش کا ماحول لڑکیوں کیلئے غیر محفوظ ہے ۔ حکومت ہماری بہنوں بیٹیوں کو تحفظ فراہم نہیں کر پا رہی۔ تعلیمی فیس مہنگی ہو رہی ہیں۔ دیہی اور غریب بچے پروفیشنل کورسز میں داخلہ نہیں لے پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مدرا اسکیم کے تحت 52 کروڑ لوگوں کو 33 لاکھ کروڑ روپے کا قرض دیا گیا ہے ۔ اس طرح اگر مدرا یوجنا کے ایک استفادہ کنندہ نے ایک شخص کو بھی روزگار دیا ہوتا تو ملک میں بے روزگاری مکمل طور پر ختم ہو جاتی اور کوئی بھی بے روزگار نہ رہتا۔اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں انارکی اپنے عروج پر ہے ۔ سب نے دیکھا کہ آگرہ میں حکومت کی نگرانی میں تلواریں لہرائی گئیں۔ اگر لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی 400 سیٹیں جیت لیتی تو سڑکوں پر تلواریں نظر آتیں۔ لوگوں کا جینا مشکل ہو جاتا۔انہوں نے عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے اردگرد جو بھی واقعہ پیش آئے اس میں لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ عوام کو ایس پی کی پالیسیوں اور پروگراموں سے آگاہ کریں۔ لوگوں کو پارٹی سے جوڑیں اور ووٹ بڑھائیں۔ ایس پی کے پاس نوجوانوں کی ایک مضبوط تنظیم ہے ۔ وہ ایس پی کی حکومت بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے بوتھ کو مضبوط کریں۔ انتخابات میں بوتھ کو جیت دلائیں۔ 2027 میں ایس پی کی حکومت بننے جارہی ہے ۔

ٹیگ: Akhilesh،BJP،400 seats،swords،on the streets

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
SIR Complete Guide Q&A

دور کریں الجھن اس خبر میں ہے SIR پر ہر سوال کا جواب

نومبر 26, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN