اردو
हिन्दी
مارچ 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پہلگام سانحہ:”مودی بہار کی جگہ کشمیرچلے جاتے تو اچھا اثر پڑتا،ان کی امیج کو ڈینٹ لگا ہے”:اویی شاہ سے خاص ملاقات

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
227
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

"یہ ملک صرف سیکولرزم کی بنیاد پرہی ایک رہے گا،ایک زبان اور ایک دھرم کی بنیاد پر بڑا نہیں رہے گا اور نہ ہی بڑا ملک بنےگا-”  او پی شاہ

نئی دہلی( قاسم سید )
معروف ایکٹوسٹ،مصنف،اسکالر،دانشور کے طور  خاص شناخت  رکھنے ، ملک کے با اثر طبقہ سے قریبی راہ و رسم اور کئی دہائیوں سے امور کشمیر میں دلچسپی لینے کے ساتھ  سرگرم  رہنے والے او پی شاہ نے پہلگام  اور اس کے بعد پیش انے والے واقعات و حالات  پر  "روزنامہ خبریں” سے خصوصی گفتگو کے دوران تفصیل سے اپنا موقف پیش کیا – یہ بات بھی اہم ہے کہ پہلگام پیش آنے کے بعد وہ پہلے شخص تھے جس نے کشمیر کا دورہ کیا پہلگام میں وہاں کے باشندوں اور ممتاز شہریوں سے ملے ,جب کوئی وہاں اس کشیدہ ماحول میں جانے کی سوچ بھی نہیں سکتا تھا- سناٹا ہسرا ہوا تھا ،انہوں نے دہشت بھرے ماحول میں  کئی دن گزارے- وہ ہند پاک دوستی کے  دوطرفہ ڈائیلاگ  کے  ہمیشہ سے پرزور حامی رہے ہیں،اس کے لیے ماحول سازی بھی کرتے ہیں –
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ وزیر اعظم نریندرمودی بہار جانے کی بجائے پہلگام کا دورہ کرتے ،اس سے کشمیریوں کو حوصلہ ملتا جو اس واقعے سے بہت دکھی تھے – انہوں نے کہا کہ مودی جی سی ایم عمر عبداللہ کے ساتھ کھڑے ہوکر اظہار یکجہثی کرتے اور پاکستان کے پی ایم سے کہتے کہ تم یہ کیا کروارہے ہو یا ادھر سے  شہباز شریف  کہتے کہ  ہمارا اس میں کوئی انٹرسٹ نہیں ہے – ہم ان کو پکڑوائیں گے –  آہپ کو سونپ دیں گے – اوپی شاہ نے کہا کہ یہ بھی سچائی ہے کہ پاکستان میں کسی نے پہلگام کو جسٹیفائی نہیں کیا  – اگر دونوں طرف سے ایسی کوشش ہوتی تو ماحول بدل جاتا – اگر مودی  کشمیر کا فوری دورہ  کرلیتے تو بہت  ہر اثر ہوتا –
پہلگام کی قابل مذمت واردات کے بعد کشمیر میں کریک ڈاؤن کے سوال پر او پی شاہ نے کہا کہ متعدد  کشمیریوں کے مکانات گرائے گیے، انہیں اڑادیا گیا، اس میں بہت سے گھن پس گئے ،اس کارروائی سے ہمارے قریب آنے والے کشمیری ہم سے دور چلے گیے ،ان مکانوں میں دہشت گرد نہیں رہتے تھے  اور ان کو سزا دی گئی جن کا اس واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں تھا،انہوں نے کہا جو مر گیے ان کو واپس نہیں لاسکتے مگر جو ہیں ان کو تو بچا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہا کہ اور بھی سوالات ہیں مگر یہ ان پر بحث کا موقع نہیں ہے
اوپی شاہ نے یاد دلایا  کہ کشمیر کی تاریخ میں یہ  پہلا مظاہرہ تھا کہ پہلگام کے خلاف کشمیری سڑک پر اترا،پاکستان کے خلاف نعرے لگائے ،مسجدوں سے مذمت کی گئی،کینڈل مارچ نکلا،ہمیں نیا کشمیر نظر آیا مگر ہم ان کے دلوں کو ہاتھ میں نہیں لے سکے اور انہیں مایوس کیا ،ہماری لیڈر شپ نے یہ موقع کھودیا،کشمیر پرانی جگہ واپس چلاگیا- کشمیرکا جو  تصور یا خیال پھیلایاگیا وہ کبھی تھا ہی نہیں -ہم پیچیدہ صورتحال سے گزر رہے ہیں ہمیں بہت محنت کرنی ہوگی
مختلف ممالک میں  ڈیلیگیشن بھجنے پر اوہی شاہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مودی کی امیج کو ڈینٹ لگا ہے ،وہ مجروح ہوئی ہے – اور ملک کو کئی نقصان ہوئے مثلا جنگبندی سے متعلق ٹرمپ کا بیان ،ہندو ہاک کو انہوں نے ایک ساتھ رکھا جو پہلے نہیں ہوتا تھا ، اس دوران ملک میں جو کشمیری طلبا کے ساتھ ہوا وہ بہت غلط پیغام دے گیا کشمیر ایشو پھر واپس محور میں آگیا،اس پر ثالٹی کی بات ہونے لگی،ایسا بہت سے لوگ کہتے ہیں،سفارتی محاذ پر بہت سے نیے چیلنج درپیش ہیں
انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشمیریوں کا دل جیتنا ہوگا – انیوں نے سوال کیا کہ ،وہ جب ہمارا حصہ ہے تو اس کو ریاست کا درجہ واپس کیوں نہیں دیتے ؟،اخر اس میں کیا رکاوٹ ہے –
آپریشن سیندور کے دوران اور اس کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت اور ہیٹ اسپیچ پر اوہی شاہ کہتے ہیں کہ غلط ہورہا ہے ملک کے لیے نقصان دہ ہے ،رام نے کہا تھا کہ انسانیت کی سب سے بڑی دشمن جنگ ہے ہم اس سنسکرتی’ کو ماننے والے ہیں تو جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ،ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ،یوکرین ،روس جنگ کے ساتھ مذاکرات بھی ہورہے ہیں ،غزہ میں اسرائیل فلسطین میں مذاکرات بھی چل رہے ہیں یہی حل ہے یا اسی سے راستہ نکلے گا یہ کڑوی سچائی ہے-
یہ نفرت ملک کو کہاں لے جائے گی اس سوال پر اوہی شاہ نے کہا کہ یہ ملک صرف سیکولرزم کی بنیاد پرہی ایک رہے گا،ایک زبان اور ایک دھرم کی بنیاد پر بڑا نہیں رہے گا اور نہ ہی بڑا ملک بنےئگا-

ٹیگ: bihargood impactkashmirModio•p ShahPahalgam

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Worshippers Warning Controversy News
خبریں

‘سڑک چھاپ غنڈے جیسی زبان، نمازیوں کو سنبھل کے سی او کی وارننگ پر کانگریس، ایم آئی ایم کا سخت ردعمل

13 مارچ
Tehran Quds Rally News
خبریں

تہران: بمباری کے باوجود القدس ریلی میں لاکھوں افراد سڑکوں پر، فلسطین سے اظہارِ یک جہتی

13 مارچ
Chief Election Commissioner Impeachment News
خبریں

اسپیکر کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک مواخذہ ! دونوں ایوانوں میں نوٹس، 193 ارکان کے دستخط۔،دباو میں سرکار

13 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Worshippers Warning Controversy News

‘سڑک چھاپ غنڈے جیسی زبان، نمازیوں کو سنبھل کے سی او کی وارننگ پر کانگریس، ایم آئی ایم کا سخت ردعمل

Tehran Quds Rally News

تہران: بمباری کے باوجود القدس ریلی میں لاکھوں افراد سڑکوں پر، فلسطین سے اظہارِ یک جہتی

Chief Election Commissioner Impeachment News

اسپیکر کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک مواخذہ ! دونوں ایوانوں میں نوٹس، 193 ارکان کے دستخط۔،دباو میں سرکار

Iran Bomb Strike Damage News

ایران کے 5 کلو وزنی بم سے اسرائیل کی نیند حرام، ہر حملے میں 11 سے 13 کلومیٹر کے علاقے میں تباہی

Worshippers Warning Controversy News

‘سڑک چھاپ غنڈے جیسی زبان، نمازیوں کو سنبھل کے سی او کی وارننگ پر کانگریس، ایم آئی ایم کا سخت ردعمل

مارچ 13, 2026
Tehran Quds Rally News

تہران: بمباری کے باوجود القدس ریلی میں لاکھوں افراد سڑکوں پر، فلسطین سے اظہارِ یک جہتی

مارچ 13, 2026
Chief Election Commissioner Impeachment News

اسپیکر کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے خلاف تحریک مواخذہ ! دونوں ایوانوں میں نوٹس، 193 ارکان کے دستخط۔،دباو میں سرکار

مارچ 13, 2026
Iran Bomb Strike Damage News

ایران کے 5 کلو وزنی بم سے اسرائیل کی نیند حرام، ہر حملے میں 11 سے 13 کلومیٹر کے علاقے میں تباہی

مارچ 13, 2026

حالیہ خبریں

Worshippers Warning Controversy News

‘سڑک چھاپ غنڈے جیسی زبان، نمازیوں کو سنبھل کے سی او کی وارننگ پر کانگریس، ایم آئی ایم کا سخت ردعمل

مارچ 13, 2026
Tehran Quds Rally News

تہران: بمباری کے باوجود القدس ریلی میں لاکھوں افراد سڑکوں پر، فلسطین سے اظہارِ یک جہتی

مارچ 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN