اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی میں وقف تحریک کے کنوینر مولانا فرنگی محلی سے بورڈ کی قیادت  ناراض،کنوینر بدلنے کا فیصلہ!

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
246
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (خاص خبر :آر کے بیورو)
ہندوستانی مسلمانوں کے سب سے بڑے غیر متنازع مشترکہ پلیٹ فارم مسلم پرسنل لا بورڈ کی زیر قیادت وقف تحریک جنوبی ہند میں پورے انہماک اور زورشورسے جاری ہے جبکہ شمالی ہند خاص طور سے یوپی، بہار میں اس کی موجودگی  کم وبیش صفر ہے بہار میں ایک بڑے دھرنے کے بعد سے بورڈ نے چھٹی لے لی ہےـ۔امارت شرعیہ یہ کمی پوراکرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن یوپی میں تو اس کے سفر کا آغاز ہی نہیں ہوا ہے ـ,بورڈ تاحال یوپی میں ایک بھی پروگرام نہیں کرسکا ہے اس کا عذر یہ ہے کہ یوپی میں بہت سختیاں ہیں اور وہ یوپی کے مسلمانوں کو کسی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہتا ـ،حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ  یوپی میں کسی مسلم تنظیم یا این جی او نے کبھی بورڈ سے نہیں کہا کہ وہ یوپی میں کوئی پروگرام نہ کرے  ۔یوپی ہمیشہ قربانی میں آگے رہا ہے اور کوئی بھی تحریک بغیر یوپی کی شرکت کے کامیاب نہیں ہوئی ہے ،بورڈ کی نیت پر شبہ کرنے یا اس پر انگلی اٹھانے کی بات نہیں ہے یہ تو کھلے عام نظر آرہا ہے کہ بورڈ کی قیادت خود یوپی میں قدم رکھنے سے حد درجہ احتیاط برت رہی ہے  – یہ بھی سچ ہے بورڈ کی معزز  اعلی قیادت لگاتار ہر قربانی دینے کی بات کررہی ہے تاکہ بہت صورت  وقف کو بچایا جاسکے ،ـ  اب یہ حسرت یا خواہش ‘دوست ریاستوں’ میں تو پوری نہیں ہوسکتی ہاں یوپی کی زمین  اس کے لیے بہت زرخیز ہے وہ ان کی مجوزہ قربانیاں قبول کرنے کی منتظر ہے ـ یہاں ‘سنت یوسفی’ ادا کرنے کابھی بھرپور موقع مل سکتا ہے اور ‘علمی اعتکاف ‘ بھی کیا جاسکتا ہے ،اس بہانے کوئی معرکتہ الآرا کتاب بھی پوری ہوسکتی ہے جس کے لیے کبھی بیرون ملک تو کبھی کشمیر کی وادیوں کا بالجبر سہارا لینا پڑتا ہے خیرـ
بورڈ کا  کہنا ہے کہ وقف تحریک کے لیے یوپی میں بورڈ کے کنوینر  معروف مذہبی رہنما حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی  دامت برکاتہم بار بار تاکید کے باوجود کوئی پروگرام ترتیب دینے میں ناکام رہے ہیں ,جس کی وجہ وہ اور بورڈ لگاتار تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں ،ان کے قریبی اور باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ  حضرت والا مولانا فرنگی محلی مدظلہ العالی نے اترپردیش میں پروگرام کرانے سے  صاف معذرت کرلی ہے وہ یوگی سرکار کے مزاج آشنا ہیں  ـ
اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے مولانا فرنگی محلی کو وقف تحریک کے کنوینر کی ذمہ داری سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے  ـ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول نے نئی دہلی میں ایک پروگرام کے دوران روزنامہ خبریں کے یوپی میں بورڈ کی سرگرمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ یوپی میں پروگرام نہ ہونے کی وجہ بورڈ سے مسلسل سوال کیا جارہا ہے ،واف تحریک کے یوپی کے کنوینر مولانا فرنگی محلی کوئی ریسپانس نہیں دے رہے ہیں ،انہوں نے اشارہ دیا کہ   یوپی میں بورڈ کی سرگرمی شروع کرنے کے لیے کنوینر کو بدلا بھی جاسکتا ہے  ـ انہوں نے اس کا کوئی وقت نہیں بتایا لیکن یہ ضرور کہا کہ لوگوں میں احساس ہے کہ یوپی میں ذمہ داری کام  کرنے والے ہاتھوں کو دی جائے ـ,گرچہ بہت دیر ہوچکی ہے عدالت کا فیصلہ کسی بھی دن آسکتا ہےـ بلاشبہ بورڈ نے بہت وقت گنوادیا ہے ـ21جولائی سے پارلیمنٹ شروع ہوگی،اپوزیشن کی ترجیحات میں  اب   وقف نہیں  رہا ہے  کیوںکہ  بہار میں الیکشن ہونے والے ہیں اور پھر بنگال میں ،ہم کوئی بیانیہ سیٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں ـ بورڈ نے رام لیلا گراؤنڈ دہلی میں جولائی کی مجوزہ  ریلی بھی  برسات کا عذر رکھ کر کئی مہینوں کے لیے ٹال دی ،بس اللہ خیر کا معاملہ کرے اب انتظار کرنا ہوگا کہ بورڈ یوپی میں کس کو یہ ذمہ داری سونپتا ہے ،امید کی جارہی ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے اس سلسلہ میں بورڈ کوئی ایکشن لے گا تاکہ یوپی میں بھی بورڈ کی موجودگی نظر آئے ـ

ٹیگ: Board leadership،Maulana Firangi Mahli،convener،Waqf Movement،UP،muslim personal law board

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN