غازی آباد: نندگرام علاقے میں دو مسلم نوجوان جوس بیچنے والوں کو بجرنگ دل کی ایک شکایت کے بعد گرفتار کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کانوڑیوں کو پیش کیے جانے والے جوس میں پیشاب ملا رہے ہیں، پولیس نے اتوار کو یہ بتایا۔
معروف اخبار دکن ہیرالڈ Deccan herald نے پی ٹی آئی کے حوالہ سے خبر دیتے ہویے بتایا کہ ملزم جن کی شناخت ذیشان اور مہتاب کے طور پر ہوئی ہے، دہلی میرٹھ ہائی وے پر سیہانی چنگی علاؤہ میں جوس کی دکان چلا رہے تھے، جو سالانہ کانوڑ یاترا کا اہم روٹ ہے۔ یہ گرفتاریاں بجرنگ دل کے کارکن شیکھر کی شکایت کے بعد کی گئی ہیں۔ایڈیشنل کمشنر پولیس نندگرام، پونم مشرا نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم کو اس مقام پر روانہ کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے جانچ کے لیے جوس کے نمونے جمع کیے ہیں نتائج 15 دنوں کے اندر متوقع ہیں۔مشرا نے مزید کہا کہ مزید برآں، فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے دکان پر غیر صحت مند ماحول کی نشاندہی کی اور بعد میں اسے سیل کر دیا۔واضح ہو مسلمانوں کے خلاف اس طرح کی شکایتیں کی جاتی رہی ہیں تھوک جہاد کے نام سے لگاتار پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے- حال ہی میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی نندھکشور نے یوپی اسمبلی میں مطالبہ کیا تھا کہ تھوک جہاد کے خلاف سخت قانون بنایا جائے ـ









