اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شرمناک،ایپ بناکر معروف سرگرم مسلم خواتین کو’برائے فروخت‘ بتایا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
شرمناک،ایپ بناکر معروف سرگرم مسلم خواتین کو’برائے فروخت‘ بتایا
269
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :

’سلی فار سیل‘ نام سے ایک اوپن سورس ویب سائٹ بنائی گئی ، جس پر مسلم خواتین کے ٹوئٹر ہینڈلز سے جانکاریاں اور تصا ویر نکال کر ڈالی گئیں اور انہیں عوامی طور پر نیلام کیا گیا، جسے ’سلی ڈیل‘ کہا گیا ہے ۔

حالانکہ شکایت کے بعد یہ ویب سائٹ بند کردی گئی ہے اور فی الحال اسے ایکسس نہیں کیا جا سکتا ہے ، مگر ’سلی فار سیل‘ اور ’سلی ڈیل‘ کے ذریعہ مسلم خاتون صحافیوں، کارکنان ، فنکاروں اور محققین کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

انہیں اس کے ذریعہ ٹرول کیا گیا ہے ، ان کی تصاویر نیلام کی گئی ہیں ، ٹوئٹر ہینڈل و دوسری ذاتی جانکاریاں عوامی کی گئی ہیں اور ان کے لیے ’سیلی ‘ جیسے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے ۔

گزشتہ اتوار اور پیر کو ، ایک اوپن سورس ایپ بنایا گیا، ’سیلی فار سیل‘ ، اس پر کئی سوشل میڈیا سے اٹھاگئی مسلم خواتین کی تصاویر ڈالی گئیں۔

‘’ملی‘ کی تبدیل شدہ شکل ہے ’سلی‘ اور یہ دونوں ہی مسلم خواتین کے لئے استعمال ہونے والے توہین آمیز الفاظ ہیں۔ ان الفاظ کا استعمام ہندوستان میں خاص طور پر ہندی پٹی میں کیا جاتا ہے ۔

اس میں 80 سے زائد خواتین کی تصاویر ، ان کے نام اور ٹویٹر ہینڈل دیئے گئے تھے۔اس ایپ میں سب سے اوپر لکھا تھا -’فائنڈ یور سیلی ڈیل‘۔اس پر کلک کرنے پر ایک مسلم خاتون کی تصویر ، ان کا نام اور ٹوئٹر ہینڈل سے متعلق معلومات یوزر کے ساتھ شیئر کی جارہی تھیں۔

Somebody made an app of 'Sulli Deals' which has twitter handle of so many Muslim girls. You are one tap away from finding the girl as your deal.
That app has our pictures and our names.
The motto of the app says, 'community driven, open source project' pic.twitter.com/Rc2vyynRMy

— K (@madeforbrettLEE) July 4, 2021

اوپن سورس ایپ

بی بی سی کے مطابق ’ سلی فار سیل‘ اوپن سورس ایپ گٹ ہب پر بنایا گیا تھا۔ گٹ ہب نے اسے پیر کو ہٹا دیا۔ گٹ ہب نے بی بی سی کو بتایا ،’ہم نے اس معاملے میں یوزر کا اکاؤنٹ سسپینڈ کردیاہے۔ رپورٹس کی بنیاد پر اس معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ گٹ ہب کی پالیسیاں ایسے مواد ، جو ہراساں کرنے، امتیازی سلوک اور تشددکو فروغ دیتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔ یہ مواد ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ گٹ ہب کی سی او او ایریکا بریسیا نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ اس اکاؤنٹ کو سسپنڈ کیا جا چکا ہے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر یہ سب ہوا کیسے۔

https://twitter.com/Ahmed_Brilliant/status/1411748018710265858

وومین کمیشن کو شکایت

وومین اگینسٹ وائلینس اینڈ ایکسپلوٹیشن ‘نامی ایک تنظیم نے دہلی کمیشن برائے خواتین سے شکایت کی اور امید ظاہر کی ہے کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مسلم خواتین محفوظ رہیں گی۔

وومین کمیشن کا سخت موقف

we have filed a complaint regarding the same in @DCWDelhi & the complaint has finally been registered with the commission .
We hope & request @SwatiJaiHind to bring all those involved face the law .
SM should be a safer place for women.@TeamSaath @DCP_CCC_Delhi @DelhiPolice https://t.co/oM93AqIMSj pic.twitter.com/2j90fsoBuN

— Women Against Violence & Exploitation (@wesave_ngo) July 7, 2021

دہلی کمیشن برائے خواتین نے اس پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اس پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے اس کو ’ایک سنگین سائبر کرائم‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ‘’کچھ مسلم خواتین کی بغیر اجازت ان کی تصاویر اور ذاتی معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اٹھا کر اس پر شیئر کی گئی ہیں جو غلط و غیرقانونی ہے۔

اس نوٹس میںایف آئی آر درج کرنے، تفصیلی جانچ کرنے اور اس کی پوری جانکاری دہلی وومین کمیشن سے شیئر کرنے کو بھی کہا گیاہے۔

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے بھی اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ‘کچھ مسلم خواتین صحافیوں اور دوسرے پیشے سے منسلک خواتین کی تصاویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں ہیں اور ان کے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ دہلی فسادات 2020 کی رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی فاطمہ خان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایڈیٹرز گلڈ نے کہا ہے کہ ‘یہ نہ صرف معاشرے کے کچھ طبقے میں خواتین مخالف رویوں کی عکاسی کرتا ہے ، بلکہ اس سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور خاص طور پر جو حکومت پر تنقید کرتے ہیں انہیں ہراساں کرنا بھی ظاہر ہوتا ہے۔

پریشان مسلمان خواتین

مسلم خواتین اس سارے معاملے سے کتنی پریشان ہیں ، اس کا اندازہ فاطمہ خان کے ٹویٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا ،’ ‘صبح کی نیند سے بیدار ہوئی تو اپنا اور کچھ دوسری مسلم خواتین کے نام گٹ ہب پر ’سلی فار سیل ‘کی فہرست میں شامل پایا ۔ یہ اچھا ہے کہ اسے ہٹا لیا گیا ہے ، مگر اس کے اسکرین شاٹ سے ہی جسم میں لرزہ دوڑ گئی۔‘

Didn't check Twitter last night. Woke up this morning to realise my name, along with those of many other Muslim women was up on GitHub as a list of "Sulli Deals". Thankfully by the time I came across it, it had been taken down. But just the screenshots sent shivers down my spine. pic.twitter.com/CGXivEyjyC

— Fatima Khan (@khanthefatima) July 5, 2021

سلی فار سیل کی شکار ثانیہ احمد نے ٹویٹ کیا ، ’دو رات تک سو نہیں پائی، اب راحت کی سانس لے رہی ہوں، مگر ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں اور اپنی زندگی کا یہ ہدف بنا لیں گے کہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سڑتے رہیں۔ انہیں اس کی قیمت چکانی ہی ہوگی، یہ وعدہ ہے۔‘

سلی فار سیل کی ایک اور شکار عائشہ سلطانہ نے ٹویٹ کیا ، ‘’ہمیں توقع نہیں تھی کہ یہ نارنگی والے اتنانیچے گر جائیں گے ۔ میں یہ امید رکھنای چاہتی تھی کہ ان کافروں میں کچھ انسانیت بچی رہی ہوگی۔

ممبئی پولیس کی تفتیش

دہلی پولیس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے بھی اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ’سیلی فار سیل ‘کے ذریعہ ہراساں کی گئی ممبئی کی رہنے والی فاطمہ نے5 جولائی کو ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن نے ٹوئٹر انڈیا اور گٹ ہب کو لیٹر لکھ کر ایپ بنانے والے اور اسے ٹوئٹر پر شیئر کرنے والوں کی جانکاری مانگی ہے ۔

ممبئی پولیس نے گیٹ ہب سے آئی پی ایڈریس ، لوکیشن اور ایپ کب بناہے۔ اس کی جانکاری بھی مانگی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایپ بنانے میں استعمال ہونےوالا ای میل آئی ڈی اور فون نمبر بھی مانگا گیا ہے۔ممبئی پولیس نے ٹویٹر سے کچھ قابل اعتراض ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے اور اسے ہینڈل کو چلانے والے لوگوں کا ڈیٹا بھی مانگا ہے ۔

کیا ہوتا ہے اوپن سورس پلیٹ فارم ؟

اوپن سورس پلیٹ فارم میں کوڈ کو عوامی کردیا جاتاہے ، اس میں الگ الگ کمیونٹیز کے کوڈر کوڈ کے ذریعہ نئے فیچر جوڑ سکتے ہیں ،بگ ہٹا سکتے ہیں۔ کوڈ کے ذریعہ کی گئی تبدیلی ایپ پردکھ سکتے ہیں ، اور انہیں بھی دکھا سکتے ہیں ، مگر اس کا کنٹرول ایپ ڈیزائن کرنے والے کے پاس ہی ہوتا ہے ۔ اگر یہ کوڈ ایپ ڈیزائن کرنے والے کے پاس سے ڈیلیٹ ہوجائے، تو اس ایپ سے منسلک تمام جانکاریاں ڈومین نیم سسٹم پروائڈر کے پاس ہوتا ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer
خبریں

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

21 جون
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

21 جون
پاکستان | ایران | امریکا
خبریں

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

21 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

جون 21, 2026
Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

جون 21, 2026

حالیہ خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN