اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

طالبان حکومت: سب جماعتیں شامل ہوں گی، قابل قبول حکومت کیلئے مشاورت جاری

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
طالبان حکومت: سب جماعتیں شامل ہوں گی، قابل قبول حکومت کیلئے مشاورت جاری
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل:

طالبان نے ایک بار پھر سب کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ،کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جنگ اور دشمنیاں ختم ،کوئی داخلی و بیرونی دشمن نہیں چاہتے۔

امریکی ترجمانو ں کو دیگر مخالفین کی طرح معافی کا اعلان کر تے ہیں،جو لوگ باہر گئے ہیں وہ بھی واپس آجائیں ، وہ نوجوان جو یہاں بڑے ہوئے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ وہ چھوڑ کر جائیں، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔

طالبان ترجمان نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور اسلحے پر مکمل پابندی کا بھی اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آزادی افغان قوم کا حق تھا اور 20 سال بعد اسے حاصل کیا،افغانستان میں مضبوط اسلامی قومی حکومت تشکیل دیں گے۔

کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی نظام بنےگا، قابل قبول اور جامع حکومت بنانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

پاکستان ،چین اور روس کیساتھ اچھے تعلقات ہیں مگر کسی کے اتحادی ہیں اور نہ کسی بلاک کا حصہ،اولین ترجیح اپنا ملک ہے،افغانستان کی معیشت روزگار میں بہتری لائیں گے ، پڑوسی ممالک سے عالمی معیار اور باہمی احترام کے تعلقات رکھیں گے۔

شرعی نظام کے تحت خواتین کے حقوق کا عہد کرتے ہیں، وہ شریعت اور افغان اقدار کے مطابق ہر شعبے میں ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گی،خواتین کو تمام حقوق دیئے جائیں گے جو دین نے دئیے ہیں، یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کوئی تفریق نہیں ہوگی۔

میڈیا کی تنقید برداشت کریں گے ، وہ تنقید کریں مگر ہمارے خلاف کام نہ کریں ، میڈیا شریعت اور اقدار کا تحفظ کرے، عالمی برادری کو یقین دلاتے ہیں افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے ، دنیا ملک کی تعمیر نو میں مدد کرے ، غیر ملکیوں اور سفارتخانوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

ملک میں سب کو مذہبی آزادی ہوگی،تمام سفارت خانو ں اور امدادی ایجنسیو ں کو مکمل تحفظ کا یقین دلا تے ہیں، تمام افغانو ں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدار کا احترام کرینگے، عالمی برادری کو ہمارے مذہبی اصولوں کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری منشیات کے خاتمے میں مدد کرے،کرپٹ حکمرانوں کے بھاگنے کے بعد لوگوں کی حفاظت کیلئے مجبوراً کابل میں داخل ہونا پڑا ، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے امارات اسلامی کو بدنام کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر ہمارے نام پر ڈکیتوں اور چوروں کو بھیجا جس کی وجہ سے طالبان کے جنگجووں کو کابل میں داخل ہونے کا حکم دیا گیا، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان منشیات سے پاک ملک بنے گا،ملک میں اگر کہیں منشیات ہے تو اسے ختم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں جگہ جگہ منشیات کے عادی نوجوانوں کو دیکھ کر دکھ ہوا، بین الاقوامی برادری اس کام میں ہماری مدد کرے، سنہ 2001 میں ہم نے منشیات کی پیداوار بند کر دی تھی، بعد میں حکومت کے اعلیٰ ترین عہدیدار تک اس میں ملوث ہو گئے مگر اب سے کوئی منشیات کی اسمگلنگ نہیں ہوگی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ افغانستان اب مزید عرصہ میدانِ جنگ نہ رہے، بین الاقوامی برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا،عالمی برادری کے ساتھ کسی قسم کے مسائل نہیں چاہتے۔

سب گواہ ہیں 20سال کی جدوجہد کے بعد افغانستان آزاد کرالیا، افغانستان کو آزاد کرانا صرف ہماری نہیں پوری افغان قوم کی فتح ہے، سخت مزاحمت کے بعد قابضین کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہو ئے،ہم نے 20سال جدوجہد کی ، اب افغانستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN