اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قدیم اور جدید دھاروں کو ملانے کی ایک باوقار کوشش

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
قدیم اور جدید دھاروں کو ملانے کی ایک باوقار کوشش
198
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

آج مرکز جماعت اسلامی ہند کیمپس میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوئی _ اس کی تاسیس اصلاً ڈاکٹر محمد عبد الحق انصاری نے سینٹر فار ریلیجیئس اسٹڈیز اینڈ گائیڈنس کے نام سے کی تھی ، بعد میں اس کا نام اسلامی اکیڈمی رکھا گیا _ ان کے انتقال کے بعد اس کی تشکیلِ نو جماعت اسلامی ہند کے ذمے داروں کے ذریعے کی گئی _ اسے ایک ٹرسٹ کی حیثیت سے رجسٹرڈ کروایا گیا _ اس کے تحت انسٹی ٹیوٹ کی تشکیل کی گئی اور تقابلِ ادیان اور فکر اسلامی کے ڈپلومہ کورسز جاری کیے گئے _ ۔

اس انسٹی ٹیوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فارغینِ مدارس اور یونی ورسٹی گریجویٹس دونوں کو داخلہ دیا جاتا ہے _ فارغینِ مدراس کو انگریزی زبان و ادب کے ساتھ جدید علوم : سماجیات ، سیاسیات ، فلسفہ ، تصوف ، تاریخ اسلام ، تاریخ ہند ، مذاہب ، تحریکات اسلامی وغیرہ پڑھائے جاتے ہیں _ یونی ورسٹی گریجویٹس کو عربی زبان و ادب ، عربی گرامر ، قرآن و علوم قرآن ، حدیث و اصول حدیث ، اصول فقہ اور دیگر دینی مضامین پڑھائے جاتے ہیں _ طلبہ سے ایک مبسوط تحقیقی مقالہ لکھوایا جاتا ہے _ ان کی معاون درسی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں _ ۔

انسٹی ٹیوٹ سے اب تک تقریباً سو طلبہ فارغ ہوچکے ہیں _ آج کا پروگرام ان کے درمیان اسناد کی تقسیم (Convocation) کا تھا _ اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دار العلوم دیوبند (وقف) اور جامعہ ہمدرد نئی دہلی کے وائس چانسلر جناب افشار عالم تھے _ اس طرح انسٹی ٹیوٹ کے مستفیدین کی طرح کانووکیشن کے مہمانانِ خصوصی بھی قدیم اور جدید تعلیم گاہوں کی نمائندہ شخصیات تھیں۔

پروگرام کی ابتدا میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر حسن رضا نے تفصیل سے انسٹی ٹیوٹ کے مقصدِ تاسیس اور اس کی اب تک کی سرگرمیوں کا تعارف کرایا _ جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر نے اپنے یہاں شعبۂ اسلامک اسٹڈیز میں داخلہ کی سہولیات کا تذکرہ کرتے ہوئے دعوت دی کہ انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ ان سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں _ مولانا سفیان قاسمی نے یہاں تشریف آوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا _ مولانا سید جلال الدین عمری چیرمین شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند نے اپنے صدارتی خطاب میں موجودہ دور میں علمی تحقیقات کی ضرورت بتائی اور اسلام کے مختلف پہلوؤں پر اعتراضات کا جواب دیے جانے پر زور دیا _ انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری ڈاکٹر رضوان احمد رفیقی نے کام یابی کے ساتھ پروگرام چلایا _۔

اس پروگرام کو کانوکیشن کے طرز پر مرتّب کیا گیا تھا اور اس کا مخصوص ڈریس بھی فراہم کیا گیا تھا _ فارغین کو سیاہ گاؤن ، اساتذہ کو سرخ گاؤن اور مہمانوں کو سفید گاؤن مخصوص ٹوپی کے ساتھ پہنایا گیا تھا _ اس انسٹی ٹیوٹ میں راقم سطور یونی ورسٹی گریجویٹس کو متنِ حدیث ، اصول حدیث اور اصول فقہ پڑھاتا ہے _ اس پروگرام میں اپنے بہت سے شاگردوں سے ملنے سے خوشی دوبالا ہوگئی _ انھوں نے بہت زیادہ محبت اور اپنائیت کا اظہار کیا _ پروگرام میں چند منٹ مجھے بھی اظہارِ خیال کا موقع دیا گیا _ تمام فارغین کو مہمانوں اور اساتذہ کے ذریعے سرٹیفکیٹس دلوائے گئے _ ہر سال کے ٹاپر اسٹوڈنٹس کو مومنٹو بھی دیے گئے _ مہمانوں کو یادگار شیلڈس پیش کی گئیں _ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میرے ذریعے مولانا سفیان قاسمی کو شیلڈ دلوائی گئی _ ۔

انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے قدیم اور جدید تعلیمی دھاروں کو ملانے کی ایک قابلِ قدر کوشش انجام دی جارہی ہے _ ’الجمع بین القدیم الصالح و الجدید النافع‘ کا نعرہ ندوہ نے بلند کیا تھا ، جسے جماعت اسلامی ہند کے اس انسٹی ٹیوٹ نے اختیار کرلیا ہے _ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انسٹی ٹیوٹ کو ترقی دے اور اس کے ذریعے مفید خدمات انجام پائیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN