اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایک چراغ اور بجھا – مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلیؒ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
معروف عالم دین مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلی کا انتقال
363
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: عبد المتین منیری-بھٹکل

مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کے انتقال کی رحلت نے واقعی غمزدہ کردیا، آپ کی عمر اندازا پچانوے کے قریب تھی،آپ اور مولانا محمد سالم قاسمیؒ، مولانا سید اسعد مدنیؒ،مولانا سلیم اللہ خانؒ اور مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاتھم ہم جولی وہم درس تھے، ان کی حیثیت قوس قزح کے رنگوں کی تھی، جن میں سے اب ایک ہی رنگ باقی نظر آرہا ہے، اللہ آپ کا سایہ تادیر قائم رکھے، کیونکہ اب آپ کی بھی عمر (93) بہاروں کو متجاوز کررہی ہے۔

1960ء اور1970ء کی دہائی مولانا عتیق الرحمن مرحوم کی شہرت اور عروج کی تھی، اس وقت الفرقان کے صفحہ اول پر مولانا منظور نعمانی صاحب کے ساتھ بحیثیت مرتب آپ کا نام چھپتا تھا، ان ایام میں ہفت روزہ ندائے ملت لکھنؤ مسلمانان ہند کی ایک آواز ہوا کرتی تھی، جس ادارت آپ کے بھائی مولانا حفیظ نعمانی مرحوم کیا کرتے تھے، اس میں بھی مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کے مضامین ملی مسائل پر چھپتے رہتے تھے۔

الفرقان کی حیثیت صرف ایک مجلہ کی نہیں ہے، بلکہ اس کی حیثیت ایک ادارے اور تحریک کی ہے، اس نے علمائے دیوبند میں سے ان اہل قلم کو برصغیر میں روشناس کرایا جنہوں نے آسان اور سلیس انداز میں قرآن اور دین کے فہم کو اپنی تحریروں میں پیش کیا، قاری میں یہ انداز فکر اور تدبر پر آمادہ کرتا تھا، اوریہ مجلہ جدید حلقوں میں بھی دلچسپی سے پڑھا جاتا تھا، اس میں شک نہیں کہ مولانا مناظر احسن گیلانی علیہ الرحمۃ وغیرہ کئی ایک بڑے اہل قلم کی تحریروں کے حلقے کو وسیع کرنے، اور آفاق میں انہیں پھیلانے میں الفرقان لکھنو کا بڑا ہاتھ تھا، اور الفرقان صرف مولانا منظور نعمانی کانام نہیں تھا، بلکہ آپ کے زیر سایہ آپ کے جانشین مولانا عتیق الرحمن سنبھلی کا بھی اس میں بڑا کام تھا، اپنے بانی مدیر کے شانہ بہ شانہ قدم بہ قدم آپ ہی ہمیشہ رہے۔

چند عرصہ آپ نے علمی ودعوتی میدان کے لئے سرزمین انگلستان کو چنا اور حقیقت تو یہ ہے، اس دوران برصغیر میں مولانا کے قارئین ربط پہلے جیسا نہیں رہا۔

احباب کی پوسٹوں سے معلوم ہورہا ہے کہ اپنے والد ماجد کی طرح قرآن مجید کے پیغام کو آسان پیرائے میں پیش کرنا آپ کا بھی طرہ امتیاز تھا۔ لیکن یہ ہمارا ایک عجیب قومی مزاج بن گیا ہے کہ ہم مصنف کی کسی کتاب پر تنازعہ ہوجاتا ہے،اور اس کے کچھ لوگ ساتھ دینے والے کچھ مخالفت کرنے والے نکل آتے ہیں تو اسی کو کارنامہ قرار دینے لگتے ہیں ،اور اسے مصنف کی شناخت بنادیتے ہیں، یہ رویہ منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

انگلینڈ سے واپسی اور مولانا نعمانی علیہ الرحمۃ کی کتاب ایرانی انقلاب اور امام خمینیؒ کے منظر عام پر آنے کے بعد آپ کی کتاب ( واقعہ کربلا اور اس کا پس منظر ) شائع ہوئی تھی، یہ مولانا کی دوسری کئی ایک کتابوں میں سے ایک تھی، آپ کی پہچان تو ( محفل قرآن ) جیسی کتابیں ہیں، رہی بات (واقعہ کربلا ) کی تو مولانا نعمانی اور آپ کے چاہنے والے ایک موقر طبقہ کی رائے یہ ہے کہ اس کتاب کا نقصان فائدہ سے زیادہ ہوا، اور اس سے مولانا کی اصل شناخت چھپ سی گئی۔

مولانا کی زندگی دعوت دین کی فکر اور اس کی خدمت میں گذری، آپ کے قلم وزبان سے بہتوں کو ہدایت ملی، اللہ آپ کے درجات بلند کرے، یہ شخصیات اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہیں، جب اٹھا جاتی ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ ایک سایہ دار درخت ٹوٹ گیا، اور دوپہر کی کڑی دھوپ میں ہم لق ودق صحرا میں آگئے۔ اللھم اغفرلہ وارحمہَ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN