اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جرمن الیکشن میں بڑا الٹ پھیر ،اینگلا مرکل کی پارٹی کو شکست

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
جرمن الیکشن میں بڑا الٹ پھیر ،اینگلا مرکل کی پارٹی کو شکست
46
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برلن : (ایجنسی)

جرمنی کے وفاقی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی معتدل جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) نے سبکدوش ہونے والی چانسلر اینگلا مرکل کی پارٹی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے دی ہے۔

سوشل ڈیموکریٹکس نے 25.7 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ قدامت پسند حکمران جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) نے 24.1 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سیاسی جماعت گرین نے اپنی جماعت کی تاریخ کا کامیاب ترین نتیجہ حاصل کیا ہے اور 14.8 فیصد ووٹ کے ساتھ یہ جماعت تیسرے نمبر پر ہے۔ حکومت بنانے کے لیے اب ایک اتحاد کی ضرورت ہو گی۔

اینگلا مرکل کے جانشین کو آئندہ چار برسوں کے لیے یورپ کی صف اول کی معیشت کی قیادت کرنا ہو گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو بھی دیکھنا ہو گا۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں نے اولاف شولز کے لیے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اولاف شولز نے اپنی جماعت کی برتری کے بعد ٹیلی ویژن پر بتایا کہ ووٹرز نے انھیں ’جرمنی کے لیے ایک اچھی اور عملی حکومت‘ بنانے کا کام دیا ہے۔

تاہم ان کے قدامت پسند حریف نے جواب دیا کہ یہ (ووٹرز کی رائے) ’اکثریت‘ نہیں بلکہ حکومتی اتحاد بنانے کے بارے میں ہے۔

اتوار کی رات جرمنی کے اس الیکشن کے بارے میں ایک ہیڈ لائن یہ تھی کہ ’شاید دو چانسلر اور دو کنگ میکرز‘، جو دراصل اس الیکشن کے نتائج کا خلاصہ کرتی ہے۔ لیکن ایسا نہیں کہ صرف سوشل ڈیموکریٹک اور قدامت پسند رہنما طاقت کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔ دو کنگ میکر گرینز (ماحولیات دوست سیاسی جماعت گرین) اور لبرلز اور کاروبار کی حامی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) ہیں اور وہ مختلف پیشکشوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

اگرچہ گرینز یا لبرلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن وہ مل کر ووٹ کا ایک چوتھائی حصہ بنتے ہیں اور دونوں بڑی جماعتوں کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وہ کسی بھی بڑی پارٹی کے مقابلے 30 سال سے کم عمر ووٹروں میں بہت زیادہ مقبول ہیں تاہم انھیں ایک چھت تلے لانے میں خاصی مہارت درکار ہو گی۔

ایک نام نہاد اتحاد ہے، جو مختلف جماعتوں کے رنگوں پر مشتمل ہے: سرخ (ایس پی ڈی)، پیلا (ایف ڈی پی) اور سبز۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ جرمنی کو سہ رخی اتحاد کا سامنا ہے لیکن یہ ملک ایک نئے سیاسی دور میں داخل ہو چکا ہے۔

مرکزی دھارے کی چار جماعتوں سے ہٹ کر بنیاد پرست بائیں بازو کے امیدوارں کے لیے یہ بُری رات اور انتہائی دائیں بازو کے امیدواروں کے لیے ایک پیچیدہ رات تھی۔

بائیں بازو کے امیدوار ڈائی لنکے پارلیمان سے بھی باہر ہو سکتے ہیں اگر ان کے حتمی ووٹ پانچ فیصد سے کم ہوئے اور اگرچہ دائیں بازو سے اے ایف ڈی کا ووٹ قومی سطح پر کم ہوتا دکھائی دیتا ہے لیکن یہ سیکسونی اور تھرنگیا کی مشرقی ریاستوں کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN