اردو
हिन्दी
جون 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ میں نسل کشی کا نیا طریقہ ،فاقہ زدوں کوامدادی مرکز بلاؤ ،پھر گولیاں برسادو

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
84
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے چھ فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ا یجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سنیچر کو جب فائرنگ شروع ہوئی تو لوگ کھانے پینے کا سامان جمع کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلیوں نے اس وقت فائرنگ کی جب لوگوں نے جائے وقوعہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ان مشتبہ افراد پر وارننگ فائرنگ کی جو دھمکی آمیز انداز میں ان کے پاس آئے تھے۔اس ہفتے ڈسٹری بیوشن سینٹر تک پہنچنے کی کوشش میں درجنوں فلسطینی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) جو اس مرکز کو چلاتی ہے، کا کہنا ہے کہ اس نے بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں روک دی ہیں۔لیکن لوگ تقریبا ہر روز اسرائیلی فوجی زون کے کنارے ایک چوک پر جمع ہوتے ہیں، جہاں سے انھیں امدادی مقام تک پہنچنے کے لیے گزرنا پڑتا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے غزہ کے باشندوں کو بتایا ہے کہ یہ علاقہ رات کے اوقات میں ایک فعال جنگی علاقہ ہے۔جی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی براہ راست دھمکیوں کی وجہ سے سنیچر کے روز خوراک تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ جو بھی معاملہ ہو، نیا واقعہ یقینی طور پر نئے ڈسٹری بیوشن ماڈل پر بین الاقوامی تنقید کو تقویت دے گا۔اقوام متحدہ کا اصرار ہے کہ وہ فلسطینیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے اور غزہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مناسب خوراک اور ادویات فراہم نہیں کرتا ہے۔
شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک رہائشی گھر پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں مجاہدین بریگیڈ نامی فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے سربراہ کا صفایا کر دیا گیا ہے۔اسرائیلیوں نے اس گروپ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سات اکتوبر کو حماس کی زیر قیادت حملوں کے کچھ متاثرین کو قتل اور اغوا کیا تھا، جن میں نتاپونگ پنٹا نامی تھائی شہری بھی شامل تھا۔ان کی لاش جمعے کے روز ایک خصوصی آپریشن کے دوران جنوبی غزہ کے علاقے رفح سے برآمد ہوئی۔

ٹیگ: ،shoot،new method،hamasgenocide in Gaza،aid centerIsraelmasscare

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN