اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فلسطین مسئلہ کا پرامن اور منصفانہ حل نکالاجائے: ڈاکٹر الیاس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
فلسطین مسئلہ کا پرامن اور منصفانہ حل نکالاجائے: ڈاکٹر الیاس
80
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مطالبہ کر تی ہے کہ جلد از جلد فلسطین مسئلہ کا پر امن اور منصفانہ حل نکالا جائے۔ اسی کے ساتھ وہ ہندوستان کے اس موقف کو جو اس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کائونسل میں لیا ہے، قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں اسرائیل کی جارحانہ اور وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی جو اس نے رمضان کے آخری عشرہ میں مسجد الاقصیٰ میں عبادت کر رہے معصوم فلسطینیوں ، جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں، مشرقی یروشلم کی فلسطینی کالونی شیخ جراح اور غزہ کی شہری علاقوں پر راکٹ سے کئے، جس میں سیکڑوںفلسطینی جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں اور مغربی کنارہ کے پر امن مظاہرین پر کئے ہیں۔
ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ، امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک اسرائیل پر فوری اقتصادی و دیگر پابندیاں عائد کریں تاکہ اس کی دہشت گردانہ و ظالمانہ کاروائیوں اور فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر نے اور ان پر قبضہ کر نے کی کو ششوں پر قدغن لگائی جا سکے۔
انہوں نے شدید الفاظ میں عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی بد ترین پامالی و اسرائیلی سفاکانہ کاروائیوں کی طرف اپنے سفارتی و دیگر ذرائع سے دنیا کی توجہ مبذول کرائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا اپنے تمام ذرائع استعمال کرے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت رکے اور اس مسئلے کا منصفانہ حل نکل آئے۔
ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر نے ہندوستان کے حالیہ موقف اور مطالبات جو اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کائونسل میں کئے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اپنی سابقہ پوزیشن پر واپس جائیں، موجودہ اسٹیٹس کو بشمول مشرقی یروشلم و اس کے اطراف کا علاقہ کو یکطرفہ تبدیل کر نے کی کوشش نہ کریں اور ایسا ماحول پیدا کریں کہ اسرائیل و فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات ممکن ہو سکیں۔
ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ ہم بھارت کے حالیہ موقف؛ فلسطینی مسئلہ کے منصفانہ حل و پر امن حل کی تائید کر تے ہو ئے حکومت ِ ہندسے یہ بھی مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جو اس کے حساس و کلیدی تعلقات ہیں اس کو استعمال کر تے ہوئے اسرائیل پرمضبوط دبائو بنائے۔
ڈاکٹر الیاس نے آخر میں کہا کہ دراصل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو کرپشن کے سنگین الزامات کی بناء پر شدید دبائو میں ہیں اور تیزی سے عوامی حمایت سے محروم ہو تے جارہے ہیں لہٰذا ان مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا اور اپنی مقبولیت بڑھانا بھی دراصل اس وحشیانہ کاروائی کا ایک سبب ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN