رامپور:( نامہ نگار)
سماج وادی سپریمو نے اشارہ دیا ہے کہ یوپی میں سماجوادی آر ایل ڈی سرکار بننے پر اعظم خاں کے صاحبزادے عبداللہ اعظم کو کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔ اکھلیش یادو آج رامپور کا دورہ کیا تھا۔ عبداللہ سوار ٹانڈہ سیٹ سے پارٹی امید وار ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ رامپور میں اس وقت ہمدردی کی لہر ہے اور دونوں کا جیتنا یقینی ہے۔ اعظم خاں شہر سیٹ سے پارٹی امیدوار ہیں ۔اکھلیش نے کہا ہے کہ ان پر جھوٹے مقدمات ہیں اور ان کی کوئی عمرنہیں ہوتی ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے مقدمات واپس لیے جائیں گے ۔










