اردو
हिन्दी
ستمبر 1, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمال خاشقجی کے قتل کا ایک ملزم فرانس میں گرفتار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
جمال خاشقجی کے قتل کا ایک ملزم فرانس میں گرفتار

(فائل فوٹو)

113
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاض :(ایجنسی)

ایک سعودی شخص جس پر صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا شک ہے اس کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی اخبارات کے مطابق خالد العتیبی کو چارلز ڈیگال کے ہوائی اڈے سے منگل کے روز حراست میں لیا گیا۔

خالد العتیبی ان 26 افراد میں شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انھوں نے استنبول کے سعودی عرب کے قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کر کے ان کی لاش کو ٹھکانے لگانے میں حصہ لیا تھا۔ فرانسیسی ریڈیو آر ٹی ایل کے مطابق 33 سالہ خالد العتیبی جو سعودی عرب کے شاہی گارڈ رہ چکے ہیں اپنے اصلی نام پر سفر کر رہے تھے جب انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ خاشقجی جو سعودی حکومت پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھے انھیں استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں اکتوبر سنہ 2018 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے سابق صحافی کا قتل ایک ایسے کارروائی میں ہو گیا تھا جس میں سعودی ایجنٹوں کو انھیں قائل کر کے سعودی عرب لانے کا کہا گیا تھا۔ لیکن ترک حکام کے مطابق یہ ایجنٹ اعلیٰ ترین سطح پر جاری کیے گئے احکامات کی بجا آوری کر رہے تھے۔

اس قتل پر پوری دنیا میں شور مچ گیا تھا اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان جو عملآً سعودی عرب کی ریاست چلا رہے ہیں انھیں اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ انھوں نے اس میں ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔

سعودی عرب کی ایک عدالت نے سنہ 2019 میں آٹھ افراد کو جن کے نام ظاہر نہیں کیئے گئے انھیں اس قتل کا مجرم ٹھہراتے ہوئے سزائیں سنائی تھیں۔ان میں پانچ افراد کو براہ راست قتل میں ملوث ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی جس میں بعد میں تخفیف کر کے 20 سال قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا جبکہ تین دیگر مجرموں کو سات سے دس سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

سعودی عرب میں چلائے گئے مقدمے کو انصاف سے مذاق قرار دے کر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ایگنے کالامارد نے رد کر دیا تھا اور یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ خاشقجی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔

کالامارد کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے خالد العتیبی کو خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا تھا لیکن بعد میں ان پر مقدمہ نہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن العتیبی کا نام ترکی کی پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے وارنٹس میں شامل ہے اور ان کی عدم موجودگی میں ان پر مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN