نئی دہلی/ایودھیا: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماؤں لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی صحت اور حالت، کو دیکھتے ہوئے ان سے رام مندر کے تعلق سے ہونے والی تقریب پران پرتشٹھامیں شرکت نہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے یہ دونوں لیڈر ایودھیا میں رام مندر کی تحریک میں سب سے آگے تھے ان کے نہ آنے کے لئے درخواست کی بابت مندر کے ٹرسٹ نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرنے والی تنظیم شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سابق نائب وزیر اعظم اڈوانی اور انسانی وسائل کی ترقی کے سابق وزیر جوشی عمر اور صحت کے مسائل کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس پروگرام میں مدعو کیے گئے لوگوں کی تفصیلی وضاحت کرتے ہوئے چمپت رائے نے کہا، ‘دونوں (اڈوانی اور جوشی) خاندان کے بزرگ ہیں۔ ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان سے نہ آنے کی درخواست کی گئی ہے جسے دونوں نے قبول کر لیا ہے۔ اڈوانی اب 96 سال کے ہیں اور جوشی اگلے ماہ 90 سال کے ہو جائیں گے۔
پروگرام 16 جنوری سے شروع ہوں گے۔:شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا، ’’تقریب کی تمام تیاریاں 15 جنوری تک مکمل کر لی جائیں گی۔ پران پرتیشتھا کی پوجا 16 جنوری کو شروع ہوگی جو 22 جنوری تک جاری رہے گی۔ 22 جنوری کو پی ایم نریندر مودی تقریب میں شرکت کریں گے۔