اردو
हिन्दी
اپریل 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان: طالبان ایک ٹریلین ڈالر کی معدنی دولت کے رکھوالے بن گئے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
افغانستان: طالبان ایک ٹریلین ڈالر کی معدنی دولت کے رکھوالے بن گئے
298
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل: (ایجنسی)

طالبان کو دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں ایک بہت بڑی مالی اور جیو پولیٹکل برتری حاصل ہے کیونکہ اس عسکریت پسند گروہ نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

سن 2010 میں امریکی فوجی ماہرین اور ماہرین ارضیات کی ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا تھا کہ افغانستان، جو بظاہر دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، اس ملک میں تقریباً ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی مالیت کے معدنی وسائل موجود ہیں، جس میں لوہے، تانبے، لیتھیم، کوبالٹ اور دیگر نایاب معدنی ذخائر شامل ہیں۔ تاہم گزشتہ ایک دہائی کے عرصے میں مسلسل پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے یہ وسائل اچھوت رہے ہیں۔

لیتھیم اور تانبے کے ذخائر

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ان معدنی وسائل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سن 2017 میں افغان حکومت کی ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ ملک کی معدنی دولت کی مالیت تین ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں فوسل فیول یعنی قدرتی ایندھن بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ پینٹاگون نے افغانستان کو لیتھیم کا سعودی عرب قرار دے رکھا ہے اور پیش گوئی کی تھی کہ اس شورش زدہ ملک میں لیتھیم کے ذخائر بولیویا کے برابر ہوسکتے ہیں۔ لیھتیم الیکٹرک کاروں، اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کی بیٹریوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی مانگ میں سالانہ بیس فیصد تک اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب تانبے کی مانگ میں بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں معاشی بحالی کے دوران سالانہ تینتالیس فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مستقبل میں افغانستان کی معدنی دولت کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ تانبے کی کان کنی کی سرگرمیوں کو بڑھانے سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

چین کی دلچسپی

طالبان کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران کابل پر قبضے کے بعد مغربی ممالک نے ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن چین، روس اور پاکستان اس عسکریت پسند گروہ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔

چین پہلے ہی افغانستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔ بیجنگ حکومت کو اپنے ملک میں معدنیات کی ضرورت پورا کرنے کے لیے نئے وسائل درکار ہیں۔ اس لیے قوی امکان ہے کہ وہ افغانستان میں کان کنی کا موثر نظام تعمیر کرنے کے سلسلے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ یورپی سکیورٹی امور کے ماہر مائیکل تانشوم کا کہنا ہے کہ چین پہلے ہی افغانستان میں ان معدنیات کی کان کنی کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔

ایشیا میں کان کنی کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا (ایم سی سی) کے پاس پہلے ہی افغانستان کے بنجر صوبے لوگر میں تانبے کی کان کنی کے لیے تیس سال کا ٹھیکہ موجود ہے۔ طالبان کی اعلیٰ سطحی قیادت نے حال ہی میں چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات بھی کی تھی۔ طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ، ’’چین مستقبل میں افغانستان کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔‘‘

اس کے جواب میں بیجنگ حکومت نے کہا کہ وہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کے ساتھ ’’دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات‘‘ قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا میں ابھی سے ایسی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ افغانستان بیجنگ حکومت کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے کس طرح مستفید ہو سکتا ہے۔ چین اپنے متنازع تعمیراتی منصوبے بی آر آئی کے تحت ایشیا سے یورپ تک سڑکیں، ریل، اور سمندری راستے بنانا چاہتا ہے۔ تاہم اس منصوبے میں علاقائی سلامتی سے متعلق خدشات رکاوٹیں پیدا کرسکتے ہیں۔ اس لیے بیجنگ کو کابل پر طالبان کے قبضے کے نتیجے میں دیگر وسطی ایشائی ممالک میں صورتحال خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

پاکستان کا مفاد

افغان حکومت نے آج تک اپنے موجودہ کان کنی کے منصوبوں سے فائدہ حاصل نہیں کیا۔ افغانستان کا پڑوسی پاکستان بھی افغانستان کی معدنی دولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد حکومت، جس نے سن 1996 میں طالبان کے افغانستان پر پہلے قبضے کی حمایت کی تھی، نے اس گروپ کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ امریکا کی جانب سے پاکستان پر طالبان کے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام بھی عائد کیا جاتا رہا ہے۔

پاکستان چین کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کا ایک بڑا فائدہ اٹھانے والا ہے۔ مائیکل تانشوم کے بقول، ”افغانستان میں پاکستان کا ایک گہرا مفاد ہے کیونکہ افغانستان سے ملنے والے معدنیات ممکنہ طور پر چینی پاکستانی تجارتی راہداری (سی پیک) کے ذریعے چین منتقل کیے جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد حکومت کے لیے طالبان سے معاہدہ کے نتیجے میں خطے میں مستحکم سکیورٹی کی فضا قائم ہو سکے گی۔

امریکہ اور یورپ کیا کریں گے؟

افغانستان کے نئے طالبان رہنماؤں کو اب بھی ملک کے معدنی ذخائر نکالنے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ مثال کے طور پر شورش زدہ ملک میں کان کنی کا ایک موثر نظام قائم کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سکیورٹی چیلنجز، کرپشن، ناقص قانونی نظام، اور بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اسے غیر ملکی امداد پر انحصار کرنا ہوگا۔

امریکا اور یورپ اب طالبان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے مخمصے کا شکار ہیں کیونکہ اگر وہ طالبان سے رابطے قائم کرتے ہیں تو ان پر تنقید ہوگی کہ وہ جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک عسکریت پسند گروہ سے رابطے کر رہے ہیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو وہ چین اور طالبان کے اتحاد کو روک نہیں سکیں گے۔

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN