اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان: جنگ اب گلیوں اور سڑکوں تک پہنچ چکی ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
افغانستان: جنگ اب گلیوں اور سڑکوں تک پہنچ چکی ہے
82
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

قندھار :

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملوں کو ناکام بنانے کے لیے افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں سینکڑوں کمانڈوز تعینات کر دیے گئے ہیں اور حکام نے جنوبی شہر لشکر گاہ کے لیے مزید فورسز روانہ کی ہیں جبکہ افغان فضائیہ کے حملوں کی وجہ سے درجنوں لاشیں سڑکوں پر بچھ گئی ہیں۔

مئی کے اوائل میں امریکی قیادت والی غیر ملکی فورسز کے حتمی انخلاء کے اعلان کے بعد سے ہی، جو کہ اب تقریباً مکمل ہونے کو ہے، پورے افغانستان میں جنگ پھیل چکی ہے۔ دیہی علاقوں کے بڑے رقبے اور اہم سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے صوبائی دارالحکومتوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

افغانستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر اور ماضی میں عسکریت پسندوں کے سب سے بڑھ گڑھ قندھار کے ہوائی اڈے پر اتوار کے روز دو راکٹ حملوں کے بعد سے پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری لی ہے اور کہا کہ حکومتی جنگی طیارے ہوائی اڈے سے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے تھے۔

ہوائی اڈے کے سربراہ مسعود پشتون نے بتایا کہ رن وے کی مرمت کے بعد پروازیں بحال ہوگئی ہیں۔ قندھار کا ہوائی اڈہ اسٹریٹیجک لحاظ سے کافی اہم ہے۔ اس ہوائی اڈے سے طالبان کے خلاف افغان افواج کو لوجیسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔

سڑکوں پر لاشیں پڑی ہیں

قندھار ہوائی اڈے پر طالبان نے ایسے وقت راکٹ حملے کیے جب عسکریت پسند کم از کم دو دیگر صوبائی دارالحکومتوں کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔ ان میں ہلمند صوبے کا لشکر گاہ بھی شامل ہے۔

ہلمند کونسل کے سربراہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا،”شہر کے اندر جنگ ہو رہی ہے اور ہم نے خصوصی فورسز تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔”

طالبان جنگجووں کو شہر سے دور رکھنے کے لیے افغان سکیورٹی فورسز بڑی حد تک فضائی حملوں پر منحصر ہیں جس کی وجہ سے گھنی آبادی والے علاقوں میں بڑے پیمانے پر شہریوں کے نشانہ بننے کا خطرہ ہے۔

دو لاکھ آبادی والے شہر لشکر گاہ کے ایک رہائشی بادشاہ خان نے بتایا،”شہر کا ایک انچ بھی بمباری سے نہیں بچ سکا ہے اور فریقین کے درمیان اب ‘سڑکوں پر‘ لڑائی ہورہی ہے۔“

انہوں نے مزید بتایا،”آپ گلیوں اور سڑکوں پر لاشیں پڑی ہوئی دیکھ سکتے ہیں۔ سب سے بڑے چوراہے پر بھی لوگوں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔ طالبان نے شہر کے پولیس ہیڈکوارٹر اور گورنر کے دفتر کو بھی گھیر لیا ہے۔”

انسانی امداد کی ایک تنظیم ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ لشکر گاہ کے ہسپتال نوے فیصد بھر چکے ہیں۔ درجنوں لاشیں یہاں لائی گئی ہیں۔

ایمرجنسی کے میڈیکل کوارڈینیٹر وکٹر اوروسیوک نے بتایا،”ہمیں پوری رات اور آج صبح بھی بمباری کی آوازیں سنائی دیتی رہی۔ چھوٹی بندوقوں، مشین گنوں، اسنائپرز اور توپوں کی آوازیں بھی مسلسل آ رہی ہیں۔”

ادھر ہرات میں بھی شہر کے نواحی علاقوں میں رات بھر لڑائی ہوتی رہی جبکہ افغان فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

ہرات کے صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے بتایا کہ فضائی حملوں میں تقریباً ایک سو جنگجو مارے گئے ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ طورپر تصدیق کرنا مشکل ہے۔

اتوار کے روز وزارت دفاع نے کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے سینکڑوں کمانڈوز ہرات بھیجے گئے ہیں۔

افغان سیکورٹی فورسز کے ترجمان اجمل عمر شینواری نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”ان تینوں صوبوں میں خطرہ تو بہت زیادہ ہے لیکن ہم ان حملوں کو ناکام بنانے کے تئیں پرعزم ہیں۔

(بشکریہ : ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN