اردو
हिन्दी
اپریل 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

افغانستان: کیا انخلاء کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائے گی؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
افغانستان: کیا انخلاء کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائے گی؟
14
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل ؍ نیویارک :(ڈی ڈبلیو)

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن 24 اگست منگل کے روز ہی یہ اہم فیصلہ کرنے والے ہیں کہ افغانستان سے انخلاء کی جو 31 اگست کی مقررہ تاریخ ہے اس میں توسیع کی جائے یا نہیں، حالانکہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر امریکہ کے اتحادی جرمنی اور فرانس جیسے بعض ممالک نے اس میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثناء امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلا ء مکمل کرنے کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی صورت حال سے ایسا نہیں لگتا کہ مقررہ تاریخ میں کسی تبدیلی کی کوئی ضرورت ہے۔

لیکن اطلاعات کے مطابق منگل کے روز افغانستان کی صورت حال پر جی سیون ممالک کی جو کانفرنس ہونے والی ہے اس میں برطانیہ، جرمنی اور فرانس اس بات پر زور دیں گے کہ مغربی ممالک کے شہریوں، فورسز اور افغانیوں کے انخلاء کو محفوظ بنانے کے لیے 31 اگست کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائے۔

طالبان کا موقف

طالبان کے ایک ترجمان سہیل شاہین نے انخلا ء میں توسیع کی گزشتہ روز یہ کہہ کر سخت مخالفت کی تھی کہ اس سے متفقہ معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان سے انخلا ء کے مشن میں توسیع پر ہرگز راضی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر انخلاء کے عمل کو مقررہ تاریخ سے آگے بڑھایا جاتا ہے تو اس کے سنگین نتائج بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مطلب، قبضے میں توسیع کرنا ہوگا، اور وہ ’’ایک سرخ لکیر ہے۔‘‘

ادھر کابل پر طالبان کے قبضے کے تقریباً نو روز بعد بھی شہر کے ایئر پورٹ پر افراتفری کا ماحول ہے اور ہزاروں لوگ ملک چھوڑنے کے لیے اب بھی ایئر پورٹ کے آس پاس جمع ہیں۔ نیٹو کے مطابق اب تک حامد کرزئی ایئر پورٹ کے آس پاس کم سے کم بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی خفیہ ادارے کی رپورٹ

امریکی مقننہ میں انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شف کا کہنا ہے انہیں ایسا نہیں لگتا کہ انخلاء کا عمل مقررہ وقت تک مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا،’’جس بڑی تعداد میں اب بھی امریکیوں کے انخلاء کی ضرورت ہے، میرے خیال سے یہ 31 اگست تک پورا نہیں ہو سکے گا۔‘‘

امریکی حکام کے مطابق اب بھی ایسے ہزاروں افغان شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں جو امریکا اور اتحادی فورسز کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور ان سب کا محفوظ انخلاء بھی بہت اہم ہے۔ ان تمام امور کی ذمہ داری بھی تقریباً چھ ہزار امریکی فوجیوں نے سنبھال رکھی ہے اور ان فورسز کو بھی بالآخر کابل سے نکلنا ہے۔

جی سیون کی اہم میٹنگ

معاشی اعتبار سے دنیا کے طاقتور سات ممالک کے گروپ جی سیون کی منگل کو ایک اہم میٹنگ ہو رہی ہے جس میں افغانستان کی صورت حال پر بات چیت ہو گی۔ امکان ہے کہ یہ تمام ممالک اس بحران کے حوالے سے ایک متفقہ موقف اختیار کریں گے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ کانفرنس ورچول ہوگی جس میں اس بات پر بھی بحث ہو گی کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے پر کیا متفقہ موقف اختیار کیا جائے۔ اس بات پر بھی غور و فکر کیا جائے گا کہ اگر طالبان نے عالمی برادری کے مطالبات کو نظر انداز کیا تو ان پر کس طرح کی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

ایک یورپی سفارت کار کا کہنا تھا، ’’جی سیون رہنما طالبان کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں قریبی تعاون کرنے پر اتفاق کریں گے اور وہ ایک ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا بھی عہد کریں گے۔‘‘

جرمنی کی تشویش

جرمنی میں ترقیاتی امور کے وزیر گیراڈ مولیر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ترقیاتی اداروں کے ملازمین کو خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان کی حالیہ یقین دہانیوں پر یقین نہیں ہے۔ ایک مقامی اخبار سے بات چیت میں کہا، ’’پہلے ہی سے ظلم و ستم اور قتل و غارت گری جاری ہے۔‘‘

جرمن وزیر کو اس بات پر کافی تشویش لاحق ہے کہ جو افغان شہری جرمن ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان کی زندگیوں کو خاص طور پر خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے فراد کے انخلا ء کے لیے فضائی سروسز کے ساتھ دوسرے متبادل پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انخلا ء کے تعلق سے جو بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اس میں توسیع کی ضرورت ہے اور وہ اس حوالے سے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ انخلا ء کے وقت میں توسیع کی جا سکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN