نئی دہلی:(ایجنسی)
آدھار کارڈ کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ UIDAI نے اب بازار سے تیار کردہ پی وی سی آدھار کارڈ کو غیرمجاز کردیاہے۔ کہا گیا ہے کہ یوآئی ڈی اے آئی کےذریعہ جاری آدھار پی وی سی کارڈہی درست ہیں۔ کوئی بھی شخص 50 روپے کی فیس ادا کرکےیہ آدھار کارڈ منگواسکتا ہے۔
UIDAI نے ایک ٹویٹ میں بازار سے بنائے گئے PVC آدھار کارڈ کے غیر مجاز ہونے کی اطلاع دی ہے۔ آدھار کارڈ آج کے دور میں ایک بہت اہم دستاویز بن گیا ہے۔ یہ تقریباً تمام ضروری کاموں کے لیے لازمی ہے۔ لہٰذا اگر آپ نے بھی PVC آدھار کارڈ اپنی نزدیکی دکان سے بنوایا ہے، اسے بدل لیجئے اورنئے کے لیے یوآئی ڈی اے آئی میں اپلائی کیجئے۔
کچھ دن پہلے، UIDAI نے خود آدھار پی وی سی کارڈ جاری کیا تھا۔ اے ٹی ایم، آفس آئی کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ سائز کا ہونے کی وجہ سے جیب یا پرس میں لے جانا آسان ہے۔ اس میںسیکورٹی کے کئی خصوصیات ہوتےہیں ۔ جیسے پی وی سی آدھار میں کیو آر کوڈ اسکین کرکے آپ کی شناخت کا فوراً تصدیق کی جاسکتی ہے ، لیکن گڑ بڑیہ ہوئی کہ لوگوںنے اپنی سہولیت کے حساب سے یو آئی ڈی اے آئی سے پی وی سی آدھارکارڈ منگوانے کی بجائے اپنےپاس کی ہی دکانوں سے اسے بنا لیا۔
اس طرح کے آدھار کارڈ میں سیکورٹی فیچرس نہیں ہوتے اور یہغیر محفوظ ہیں۔ اسی لیے UIDAI نے اب کھلے بازار سے PVC آدھار کی کاپی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ UIDAI نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’ہم بازار سے پی وی سی آدھار کی کاپی کے استعمال کی مکمل حمایت نہیں کرتے ہیں کیونکہ اس میں کوئی حفاظتی خصوصیات نہیں ہیں۔ آپ 50- روپے (بشمول جی ایس ٹی اور اسپیڈ پوسٹ چارجز) ادا کر کے آدھار پی وی سی کارڈ کا آرڈر دے سکتے ہیں۔‘
UIDAI نے کہا کہ uidai.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا آدھار یا آدھار لیٹر یا(M-Adhaar)پروفائل یا PVC کارڈ، جوUIDAIکی طرف سے جاری کیا گیا ہو، اسے ہی آدھار کارڈ سے جڑے کام میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔











