اردو
हिन्दी
اگست 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قرآن اور سائنس” پر سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی باوقار افتتاحی تقریب، سرکردہ اسکالرزکا پر مغز خطاب”

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
AI Quran Tafsir Prohibited
12
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

**انسان کی حقیقی کام یابی قرآن کریم کے فہم وتدبر اور اس کی پیروی میں مضمر :پروفیسر مظہر آصف
**قرآنی تعلیمات کا عمل، اخلاص اور خیر رسانی ہے:پروفیسر اسلم پرویز
**قرآن ہمیں سائنسی حقائق کی طرف متوجہ کرتا ہے:پروفیسر محمد مہتاب
عالم رضوی
نئی دہلی: 28جنوری (آرکے بیورو) 
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ولایت فاؤنڈیشن و شہید بہشتی یونیورسٹی طہران ایران کے اشتراک سے یہاں تیسرے سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان ”قرآن اور سائنس“ کی افتتاحی تقریب
کا باوقار اور شاندار انعقاد ہوا ،اس موقع پر انصاری آڈیٹوریم کھچا کھچ بھرا تھا ،خاص طور سے طلبا وطالبات بڑی تعداد میں موجود تھے ـکئی گھنٹوں پر محیط تقریب میں کئی قومی و بین اقوامی مہمانان نے شرکت کی اور اپنے پر مغز خیالات سے سامعین کو مستفید کیا ،
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر آصف مظہر نے اپنے صدارتی خطاب میں موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ”انسان کی حقیقی کام یابی قرآن کریم کے فہم، اسی کے تدبر اور اسی کی پیروی میں مضمر ہے۔المیہ یہ ہے کہ جو قرآن کبھی زندہ قوموں کی زندگی بدل دینے والی قوت تھا، جو اخلاق و کردار کی تعمیر اور گناہوں سے حفاظت کا حصار تھا، وہ اب محض مردوں پر پڑھنے کی ایک رسم بن کر رہ گیا ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قرآن کو پھر سے زندگی کی شاہراہ بنائیں،اسے سمجھ کر پڑھیں، دل میں اتاریں، کردار میں سمیٹیں اور اسے اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگی کی نبض بنالیں” مہمان خصوصی رجسٹرار جامعہ پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، نے کہا کہ کہ قرآن کریم کی متعدد آیات ہمیں سائنسی حقائق کی طرف متوجہ کرتی ہیں —پانی کی تخلیق، کائنات کی وسعت، انسان کا مٹی سے وجود میں آنا، آسمانوں کے قائم ہونے کا نظام، اور دو سمندروں کے درمیان حائل وہ پردہ جس کے باعث ان کا پانی ایک دوسرے میں مدغم نہیں ہوتا—یہ سب نشانیاں اس حقیقت کی گواہی دیتی ہیں کہ قرآن نہ صرف ہدایت کی کتاب ہے، بلکہ وہ کائنات کے سائنسی اصولوں کی طرف بھی رہ نمائی کرتا ہے۔
پروفیسر اسلم پرویز،سابق شیخ الجامعہ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی حیدرآباد نے اپنے پراثر مدلل کلیدی خطبہ میں کہا کہ قرآن و سنت سے ہمیں یہ تعلیم ملتی ہے کہ محبت محض باتوں اور دعووں کا نام نہیں، بلکہ عمل سے ظاہر ہونے والی حقیقت ہے۔ اسی طرح قرآن اپنے ماننے والوں کو یہ اصول بھی دیتا ہے کہ ضرورت سے زائد کو راہِ خیر میں خرچ کیا جائے، تاکہ انسانیت نفع پائے اور معاشرہ متوازن ہو
۔پروفیسر اقتدار محمد خان،ڈائریکٹر سمیناروصدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے بھی مختصر تقریر کی ـ مہمان اعزازی پروفیسر اخترالواسع نےنے اپنی گفتگو میں کہا کہ کہ یہ پروگرام ایسے وقت ہورہا ہے جب ایران کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ،ہم ایران کے ساتھ ہیں اور بھارت سرکار بھی ایران کے ساتھ ہے ـ انہوں نے کہا کہ قرآن کتاب ہدایت ہے ـ
سفیر ایران برائے ہند ڈاکٹر محمد فتح علی، نے کہا کہ قرآن کو اس کے معنی و مفہوم کے ساتھ سمجھ کر پڑھنا نہایت ضروری ہے، انہوں نے انسانی زندگی میں قرآن کی ضرورت اور اہمیت سے متعلق چند باتیں کہیں ـ
معروف شیعہ رہنما مولانا کلب جواد نے کہا کہ قرآن قیامت تک کے لیے ہے ،جس میں کائنات کے ہر موضوع پر گفتگو کی گئی ہے
پروفیسر سید شاہد علی،سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا
مہمان اعزازی جمیلہ سادات علم الہدیٰ،ایران نے اپنی تقریر سے سامعین کو بے حد متاثر کیا کہا کہ نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا تعلق قرآن سے مضبوط کریں، کیوں کہ اسی میں ان کی فکری سلامتی اور عملی کام یابی کا راستہ پوشیدہ ہے۔
مہمان اعزازی پروفیسر عبدالماجد حکیم الٰہی،نمائندہ سپریم لیڈر،ایران نے کہاجدید دنیا کے پیچیدہ سائنسی اور سماجی چیلنجز ہمیں اس حقیقت تک لے آتے ہیں کہ قرآن کا مقصد انسان کے شعور کو بیدار کرنا اور اسے تخلیقِ کائنات کے اندرون میں پوشیدہ حکمتوں کے قریب لانا ہے۔
مہمان اعزازی انجینئر مصطفی عباس، کویت نے فرمایا کہ قرآن چاہتا ہے کہ ہمارے دل و دماغ ہمیشہ فکر، غور اور تدبر کی حالت میں رہیں، تاکہ ہم کائنات کے اسرار کو صحیح بنیادوں پر سمجھ سکیں۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر محمد منور کمال کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نظامت جنید حارث،ایسوسی ایٹ پروفیسر،شعبہ اسلامک اسٹڈیزاور ڈاکٹر مہدی باقر نے انجام دی۔کلمات تشکر ڈاکٹر محمد مشتاق،ایسوسی ایسٹ پروفیسر،شعبہ اسلامک نے ادا کیے

ٹیگ: AIEgypt NewsIndia NewsIslamic RulingQuran Tafsirاسلامی فتوٰیقرآن پاک تفسیرمصری دارالافتاءمصنوعی ذہانت

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN