لکھنؤ:(ایجنسی)
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوپی انتخابات 2022سے پہلے بڑا اعلان کیاہے ۔ انہوںنےاپنے انتخابی وعدے میں گھریلو بجلی صارفین کو 300 یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ کیاہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کو سینچائی کے لیے بجلی مفت ملےگی۔
اس سے قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے ٹویٹ کرکے حادثے میں ہلاک ہونے والے سائیکل سواروں کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ سائیکل سواروں کی حادثاتی موت کی صورت میں ایس پی حکومت 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دے گی۔ اب سماج وادی پارٹی نے مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے۔
بتادیں کہ یوپی میں اگلے سال ہونے والے انتخابات کے لیے پارٹیوں کی جانب سے سیاسی اعلانات اور وعدوں کا دور جاری ہے۔ اس سے پہلے یوپی کے سیاسی دنگل میں زور لگارہی عام آدمی پارٹی نے بھی 300 یونٹ فری بجلی اور کسانوں کے لیے بجلی مفت دینے کا اعلان کرچکی ہے ۔
ادھر اتر پردیش میں انکم ٹیکس محکمہ کی ایک ٹیم نے اکھلیش یادو کے قریبی اور ایس پی ایم ایل سی پشپ راج جین عرف پمپی جین کے ٹھکانوں پر گئی ہوئی ہے۔ایس پی لیڈر کے گھر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کی ریڈ ایسے وقت پرپڑی ہے جب اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر ماحول گرم ہوگیاہے اورحکمراں جماعت سے لے کر اپوزیشن تق انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ جمعہ کو اکھلیش یادو نے چھاپہ ماری کولے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ سماجوادیوں کے یہاں چھاپے پڑیں گے۔ بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ نفرت کی بو پھیلانے والے کیسے محبت کی خوشبو پسند کریں گے۔ اکھلیش نے کہا کہ پہلے(پیوش جین)جہاں چھاپہ پڑا اس سے سماج وادی پارٹی کاکوئی واسطہنہیں ہے ۔
اکھلیش نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی مرکزی ایجنسی تب پشپ راج جین کو ڈھونڈنے گئی تھی، لیکن چھاپہ مبینہ طور پر اپنے معاون پیوش جین کے ٹھکانے پر ماردیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی نے اپنا غصہ نکالنے کے لیے پرفیوم کے تاجر پشپ راج جین کے مقام پر چھاپہ مارا ہے۔










