نئی دہلی (پریس ریلیز)
پنڈت رام پرساد بسمل اور اشفاق اللہ خان کی یوم شہادت پر 19 دسمبر 2021 کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے تعاون سے شری ٹھاکر راسک بہاری مندر، ونکھنڈی مہادیو ورنداون متھرا کے احاطے میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس یونانی طبی کیمپ کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر لال بہادر سماجی کارکن اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل کی مدد سے منعقد کیا گیا۔یہ مفت میڈیکل کیمپ پنڈت رام پرساد بسمل اور اشفاق اللہ خان کی یوم شہادت پر لگایا جا رہا ہے کیوں کہ19 دسمبر کو ان دونوں انقلابی محب وطنوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔
ورنداون کے مہنت سرو شری ورنداون سرن دیو جی مہاراج نے بھی اس طبی کیمپ کا اہتمام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔جس کا اعلان ڈاکٹر لال بہادر نے آج میڈیا کے درمیان کیا۔اس علامتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لال بہادر نے کہا کہ قومی یکجہتی کے عنوان سے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے تعاون سے آج یہ کیمپ لگایا گیا ہے تاکہ جو لوگ بیماریوں میں مبتلہ ہیں وہ اس کا فائدہ اٹھا سکیں اور عملی طور پر یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ ملک میں آج بھی بڑے پیمانے پرہندو مسلم ایکتا پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہممہنت سرو شری ورنداون سرن دیو جی مہاراج کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس کیمپ کو لگانے میں ہماری ہر طرح سے مدد کر کے عوام کو ایک مسبت پیغام دیا۔
ڈاکٹر لال بہادر نے مزید کہا کہ بھارت صدیوں سے یونانی پیتھی پر یقین رکھتا ہے اور اس کی بنیاد میں ہمارے بزرگوں کی محنتیں و کاوشیں شامل ہیں۔اس کیمپ کی اہمیت اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ راشٹریہ مہا کنبھ پریاگ راج اور ہریدوار میں بھی یونانی پیتھی کا ایک بڑا کیمپ لگایا جا چکا ہے اور وہاں کے عوام نے بھی مفت یونانی کیمپ سے بڑے پیمانے پر استعفادہ حاصل کیا۔









