اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’ڈرگس، کاسمیٹکس اینڈ میڈیکل ڈیوائسز ایکٹ‘ حکومت ہند میں یونانی میڈیسن کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
’ڈرگس، کاسمیٹکس اینڈ میڈیکل ڈیوائسز ایکٹ‘ حکومت ہند میں یونانی میڈیسن کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ
217
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کی ایک میٹنگ زیر صدارت حکیم ارباب الدین (صدر دواخانہ) دریاگنج، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ حکیم ارباب الدین نے کہا کہ نئے تشکیل شدہ آیوش ڈرگس، کاسمیٹکس اینڈ میڈیکل ڈیوائسز میں یونانی میڈیسن کو شامل نہ کیا جانا انتہائی حیرانی کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل محکمہ آئی ایس ایم اینڈ ایچ، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، حکومت ہند اور اس کے بعد محکمہ آیوش، وزارتِ آیوش، حکومت ہند میں بھی یونانی میڈیسن شامل تھی، مگر افسوس کہ 14 دسمبر 2021 کو جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن میں دس ممبران شامل ہیں، ان میں چھ ممبر آیوروید کے اور دو ممبر ہومیوپیتھی اور ایک ممبر پی سی آئی ایم اینڈ ایچ اور ایک ممبر سی ڈی ایس سی او سے لیا گیا ہے لیکن اس میں ایک بھی ممبر یونانی پیتھی کا شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے 17 جنوری 2022 کو اپنا احتجاج وزیر آیوش، حکومت ہند اور سکریٹری محکمہ آیوش، حکومت ہند کو درج کرا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی ڈرگ پالیسی سیکشن سے 20 جنوری 2022 کو جاری آفس میمورنڈم میں بھی یونانی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ کیونکہ اس میں کووڈ 19 اور اومیکران کے لیے ’آیوش امیونو بوسٹنگ بال رکچھا کٹ‘ اور ’آیو کیئر کٹ‘ میں بھی یونانی دواؤں اور صدیوں سے رائج ’جوشاندہ‘ تک کا ذکر نہیں ہے اور حقیقت میں ’آیوش کواتھ‘ کے نام پر دیئے جانے والا کاڑھا ہی جوشاندہ ہے۔ اب جوشاندہ کو آیوروید دوا کے طور پر پرموٹ کیا جارہا ہے۔

میٹنگ میں حکیم عبدالوہاب عادل (اسسٹنٹ انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلف اور مڈل ایسٹ میں بڑے پیمانے پر یونانی دواؤں کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور میرا سفر دبئی، سعودی عرب اور ترکی وغیرہ میں ہوا وہاں معلوم ہوا کہ عوام کا رجحان یونانی دواؤں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ لیکن محکمہ آیوش، حکومت ہند کی ناقص پالیسی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تجارت متاثر ہورہی ہے۔

اس موقع پر حکیم نعیم رضا ( قومی سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ) نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی پالیسی غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے اور طب یونانی جیسا کہ محکمہ آیوش کا ناگزیر حصہ ہے، اس کے حقوق کی پامالی نہیں ہونی چاہیے۔

میٹنگ میں اظہار خیال کرنے والوں میں حکیم عزیزالرحمن بقائی، حکیم عزیر بقائی ، حکیم آصف پرویز، حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم عطاءالرحمن اجملی وغیرہ شامل تھے۔ حکیم عزیر بقائی (جنرل سکریٹری، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ) نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے
خبریں

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

10 جولائی
امریکا ایران معاہدہ
خبریں

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

08 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN