لکھنؤ:(ایجنسی)
چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا (سی ای سی)سشیل چندرا نے 30 دسمبر کو اعلان کیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ آنے والے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کووڈ-19 پروٹوکول کے مطابق وقت پر کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں یوپی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سشیل چندرا نے کہا کہ اب تک ریاست میں ووٹروں کی کل تعداد 15 کروڑ سے زیادہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کورونا بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے یوپی میں پولنگ بوتھوں کی تعداد 11 ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔
ایس ایس آر 2022 کے مطابق اب تک 52.8 لاکھ نئے ووٹرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں سے 23.92 لاکھ مرد اور 28.86 لاکھ خواتین ووٹرز ہیں۔ 18-19 سال کی عمر کے 19.89 لاکھ ووٹر ہیں۔
سشیل چندرا نے کہا کہ ہم نے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ سیاسی پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ کچھ پارٹیوں نے ریلیوں میں نفرت انگیز تقاریر اور جلسوں میں ہجوم پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولنگ بوتھ پر خواتین بوتھ ورکرز کی مناسب تعداد کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
80 سال سے زائد عمر کے ووٹرز، کورونا سے متاثرہ ووٹرز اور معذور ووٹرز کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔2017 میں پولنگ کا فیصد61 فیصد تھا، جو لوک سبھا انتخابات کے وقت گھٹ کر 59 فیصد پر آ گیا تھا۔ ووٹنگ کا فیصد کاکم ہونا واقع تشویشناک ہے۔
کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹنگ کا وقت صبح 8-5 بجے تک تھا، اسے بڑھا کر 8-6 بجے تک کر دیا جائے گا۔










