لکھنؤ ؍بہرائچ :(ایجنسی)
اترپردیش کے بہرائچ میںمنچ پر وزیراعلیٰ یوگی کے پہنچے سے پہلے قیصر گنج ایم پی اور اکھل بھارتیہ کشتی سنگھ کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے خوب گرجے۔ اپنےخطاب کے دوران انہوںنےمتنازع بیان بازی تک کر ڈالی۔
انہوں نے اکھلیش یادو کو گھیرتے ہوئے یہاں تک کہا ڈالا کہ ایک بار عوام بی جے پی کو پھر سے مینڈیٹ دیا تو اکھلیش یادو اللہ اللہ کا نعرہ لگانے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر سپریم کورٹ کے حکم پر نہیں بن رہا ، بلکہ آپ کے مینڈیٹ سے بن رہا ہے۔
ممبرپارلیمنٹ نے کرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے انہیں دہشت گرد کہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام مسلمانوں پر الزام نہیں لگا رہا ہوں۔ لیکن یہ سچ ہے کہ تمام دہشت گرد مسلمان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کے بعدجناح تنا اوراصل تولے گئے ،لیکن جڑ چھوڑ گئے۔ جس کا خمیازہ آج ملک بھگت رہاہے ۔
اکھلیش یادو پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یوپی میں ایس پی کی حکومت تھی تو مرکزی حکومت نے 2 روپے فی یونٹ بجلی دینے کو کہا تھا۔ لیکن اکھلیش نے مرکزی حکومت سے بجلی نہیں لی اور پرائیویٹ کمپنیوں سے سات روپے فی یونٹ بجلی لی۔ اس لیے اس وقت چار گھنٹے بجلی ہوتی تھی۔ اب ہماری حکومت مرکز سے بجلی خریدتی ہے، اسی لیے 20 گھنٹے بجلی آتی ہے۔ اگر ہماری بات میں دم نہیں ہے تواکھلیش سے جاکر کہہ دینا کہ ہمارے خلاف مقدمہ درج کرا دیں گے ۔










